ETV Bharat / bharat

World Bank on Urban Infrastructure In India بھارت کو شہری انفراسٹرکچر کے لیے 840 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت، ورلڈ بینک

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:47 PM IST

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ بھارت کو بڑھتی ہوئی شہری آبادی کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اگلے 15 سال میں 840 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ World Bank on Urban Infrastructure In India

بھارت کو شہری انفراسٹرکچر کے لیے 840 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت، ورلڈ بینک

نئی دہلی: بھارت کو بڑھتی ہوئی شہری آبادی کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اگلے 15 سال میں 840 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ورلڈ بینک نے آج یہاں جاری ایک رپورٹ میں یہ بات کہی۔ ورلڈ بینک نے کہا کہ بھارت کو شہری انفراسٹرکچر پر ہر سال 55 ارب ڈالر خرچ کرنے ہوں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سال 2036 تک بھارت میں شہری آبادی 600 کروڑ ہو جائے گی جو کل آبادی کا 40 فیصد ہو گا۔ World Bank on Urban Infrastructure In India

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سے دباؤ کا شکار بنیادی ڈھانچے پر اضافی بوجھ پڑے گا اور اس کے لیے بھارتی شہروں کو پینے کا صاف پانی، بجلی کی فراہمی اور محفوظ سڑک کی نقل و حمل سمیت دیگر خدمات کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مرکزی اور ریاستی حکومتیں شہری بنیادی ڈھانچے کے لیے 75 فیصد سے زیادہ مالیات فراہم کر رہی ہیں، جب کہ شہری مقامی ادارے اپنی اضافی آمدنی کا صرف 15 فیصد خرچ کرنے کے اہل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری ایجنسیوں کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے صلاحیت سازی میں توسیع کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu on Infrastructure Projects شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تیزی لائی گئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.