ریاست اترپردیش میں مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان تاخیر سے آنے کے بعد اب طلبہ کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ضلع میرٹھ میں بھی نتائج تاخیر سے آنے کے بعد طلبہ کے سامنے دیگر کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ لینے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، جبکہ کامل اور فاضل کے امتحانات ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔
وہیں دوسری جانب مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ نصف سے زیادہ تعلیمی سال گزرنے کے بعد اب نئے داخلوں اور نئے نصاب کی تعلیم کو لیکر مدرسہ منتظمین بھی پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ میرٹھ: یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات منسوخ ہونے سے طلبا و اساتذہ پریشان
مدرسہ منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں ہوئی تاخیر کا خمیازہ بھگت رہے طلبہ کے مستقبل کو لیکر بھی اب حکومت کو سوچنا ہوگا تاکہ طلبہ کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا جا سکے۔