ETV Bharat / bharat

جانیں، یوپی مدرسہ بورڈ نتائج کا اعلان کب کرے گا؟

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے، جس سے طلبا و طالبات شدید مشکلات میں ہیں۔ آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری وحید اللہ خان سعیدی نے نتائج کے اعلان نہیں کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

UP madarsa board
یوپی مدرسہ بورڈ
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:44 PM IST

وحید اللہ خان سعیدی نے کہا کہ بورڈ کی تساہلی کی وجہ سے اب تک ریزلٹ کا اعلان نہیں کیا ہے جو تشویشناک ہے۔ بورڈ کے رزلٹ کا اعلان نہ کرنے سے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کا سوال ہے کیوں کہ زیادہ تر مدارس کے طلباء یونیورسٹیز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں لیکن ستمبر ماہ تک بیشتر یونیورسٹیز میں داخلے کی تاریخ ختم ہوجاتی ہے۔ ایسے میں ہزاروں طلباء داخلہ لینا چاہتے تھے وہ اب کیا کریں گے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج کے حوالے سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر کی جانب سے ایک ماہ قبل مکتوب روانہ کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی بورڈ میں نتائج کا اعلان کیا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل امتحان منعقد ہوتے تھے۔ کاپیاں چیک کر نتائج کا اعلان کیا جاتا تھا جس میں وقت نہیں لگتا تھا لیکن رواں برس کووڈ کی وجہ سے امتحانات منعقد نہیں ہوئے اس لیے نتائج کو جاری کرنے کے لئے طلباء و طالبات کی گزشتہ ریکارڈ کارڈ کو دیکھنے میں وقت لگ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

غازی آباد: مدرسہ جامعتہ الصفہ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

امید ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا اور کامل اور فاضل کے سال اخیر کا امتحان بھی اسی ماہ منعقد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جلد ہی نتائج کا اعلان ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.