ETV Bharat / bharat

UP DGP Mukul Goel Removed: وزیر اعلیٰ یوگی نے ڈی جی پی کو ہٹایا، جانیے ان کی جگہ کس نے لی - اے ڈی جی امن و امان کا چارج سنبھالیں گے

وزیراعلیٰ یوگی نے ڈی جی پی مُکل گوئل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ نئے ڈی جی پی کی تقرری تک اے ڈی جی نظم و نسق کا چارج سنبھالیں گے۔Up Dgp Mukul Goyal Removed From The Post

وزیر اعلیٰ یوگی نے ڈی جی پی کو ہٹایا، جانیے ان کی جگہ کس نے لی

author img

By

Published : May 11, 2022, 9:37 PM IST

لکھنؤ: یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے ڈی جی پی مُکل گوئل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈی جی پی کو محکمانہ کاموں میں عدم دلچسپی اور سرکاری کاموں میں عدم توجہی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار ریاست کے نئے ڈی جی پی کی تقرری تک ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی خبروں کے درمیان بدھ کو سی ایم یوگی نے ڈی جی پی کو ہٹا دیا۔Up Dgp Mukul Goyal Removed From The Post

حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈی جی پی مُکل گوئل کو ڈی جی سول ڈیفنس کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ سرکاری کام کو نظر انداز کرنے، محکمانہ کاموں میں دلچسپی نہ لینے اور بے عملی کی وجہ سے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ تاہم، ابھی تک کسی دوسرے آئی پی ایس افسر کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر تعینات کرنے کے بارے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

انتظامات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، لاء اینڈ آرڈر کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا چارج دیا جاتا ہے۔ حکومت یا محکمہ داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی واضح حکم نہیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ہٹانے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی۔

وہیں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ خالی ہونے کے بعد ان کی جگہ آئی پی ایس ڈی ایس چوہان، آر کے وشوکرما کو مقرر کرنے کی بات چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر آئی پی ایس افسران بھی ڈی جی پی بننے کی ریس میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور عوام کے فاصلوں کو کم کیا جائے : ڈی جی پی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.