ETV Bharat / bharat

Unique Ramadan Iftar Bazaar احمدآباد کے جوہاپورہ میں انوکھا رمضان افطار بازار

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Apr 8, 2023, 4:58 PM IST

احمدآباد کے جوہاپورہ میں ایک انوکھا رمضان افطار بازار لگایا گیا ہے، جس میں روزہ دار ہر طرح کے کھانے پینے کے پکوان ایک ہی جگہ سے خرید سکتے ہیں اور افطار بھی کر سکتے ہیں۔ اس بازار میں ڈیڑھ سے دو سو اقسام کے مختلف پکوان ملتے ہیں۔ جس میں خاص طور سے گجراتی، دہلی اور راجستھان کی مشہور ڈشز فروخت کئے جاتے ہیں۔

Ramadan Iftar Bazaar
احمدآباد کا انوکھا رمضان افطار بازار

احمدآباد کے جوہاپورہ میں انوکھا رمضان افطار بازار

احمدآباد: ماہ رمضان کی رونقیں دوبالا ہے۔ ایسے میں اکثر لوگوں کو مختلف پکوان کھانے اور خریدنے کے لیے الگ الگ جگہوں اور دکانوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ان تمام پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے احمدآباد کے جوہاپورہ میں ایک انوکھا رمضان افطار بازار لگایا گیا ہے، جس میں روزہ دار رمضان کی ہر طرح کی کھانے پینے کے پکوان ایک ہی جگہ سے خرید سکتے ہیں اور افطار بھی کر سکتے ہیں۔

اس تعلق سے رمضان افطار بازار کو لگانے والے منصوری محمد سلیم نے بتایا کہ آج کے دور میں رمضان کی اسپیشل ڈشز خریدنے کے لیے لوگوں کو دور دراز جاتا پڑتا ہے اور روزے رکھ کر دھوپ میں باہر جانے سے لوگ پرہیز کرتے ہیں لیکن جو افراد باہر جاتے ہیں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ہم نے ایک ایسا رمضان افطار بازار احمدآباد کے جوہاپورا میں لگایا ہے، جس میں ایک چھت کے نیچے دہلی، راجستھان اور گجرات کی تمام اسپیشل پکوان اور مٹھائیاں مل جاتی ہیں۔ اس بازار کو ہم نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے سجایا ہے۔ مختلف ڈشز کے اسٹال ڈوم بنا کر لگائے ہیں۔

اس بازار میں ڈیڑھ سو سے دو سو طرح کے مختلف پکوان ملتے ہیں۔ جس میں خاص طور سے گجراتی، دہلی اور راجستھان کی مشہور ڈشز فروخت کئے جاتے ہیں۔ ان سب میں سب سے زیادہ یونیک ڈش پائنیپل جلیبی، شاہی ٹکڑا، اسلم کباب، شاہی کباب، چکن افغانی، چکن موغلائی ہیں۔ وہیں ہر روز یہاں تقریبا 100 روزے داروں کی افطار پارٹی بھی کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی نماز کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ اس ڈوم کو پُرکشس قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بہت سے لوگ یہاں آکر افطاری کرتے ہیں اور افطار پارٹی بھی کراتے ہیں۔

اس بازار میں کچھ ایسی مٹھائیاں بھی موجود ہیں، جو گجرات میں پہلی بار فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس بازار میں 6 طرح کی جلیبیاں ہیں، جن میں پائنیپل جلیبی، ماوا جلیبی، سادی جلیبی، اپیل جلیبی، چیکو جلیبی، پنیر جلیبی ہے۔ اس کے علاوہ ربڑی، شاہی ٹکڑا اور رس گولہ سمیت مختلف قسم کی دلچسپ مٹھائیاں بنائی جا رہی ہیں۔

وہیں اس بازار میں آنے والے آصف شیخ نے کہا کہ یہاں کافی دلکش انداز میں افطاری بازار لگایا گیا ہے، یہاں ہر طرح کے پکوان ایک ہی ڈوم میں مل جاتے ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے میں آج آیا یہاں ہوں۔ یہاں کی مٹھائیاں مجھے بہت پسند آئی۔ ان کی انوکھی جلیبیوں نے ہر شخص کا دل جیت لیا۔ اس بازار کا نام سن کر لوگ آ رہے ہیں اور متمعین ہو کر جا رہے ہیں۔ یہ انوکھا بازار احمدآباد میں پہلی بار لگایا گیا ہے۔ احمدآباد میں لگایا گیا رمضان افطار بازار فی الحال ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سال کا رسپانس دیکھ کر ہر سال اس طرح کا بازار لگنے کی امید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan Market ماہ صیام میں افطاری کی خریداری کےلئے سجتے ہیں بازار

Last Updated : Apr 8, 2023, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.