ETV Bharat / bharat

احمدآباد کے مفتی محمد ارشد قریشی کی منفرد پہل

دنیا کے تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بچیوں کی شادی ہو اور وہ اپنی بچیوں کو تمام ضروریات کا سامان دے سکیں لیکن کچھ والدین کے پاس اتنے روپے نہیں ہوتے کہ وہ لڑکیوں کی شادی میں خرچ کر سکیں یا انہیں جہیز دے سکیں۔ ایسے ضرورت مند والدین و لڑکیوں کی مدد کرنے کی پہل جمعیت علماء ہند احمدآباد کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ارشد قریشی کر رہے ہیں۔

Unique initiative of Mufti Muhammad Arshad Qureshi of Ahmedabad
احمدآباد کے مفتی محمد ارشد قریشی کی انوکھی پہل
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 8:39 PM IST

مفتی محمد ارشد قریشی نے قومی اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بچیوں کو بھی شادی کا سامان بطور ہدیہ دے رہے ہیں۔

دراصل جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ارشد قریشی احمدآباد کے تین دروازہ علاقے میں موجود مسجد قریش کے امام بھی ہیں اور گزشتہ 5 سالوں سے وہ لڑکیوں کی شادی میں ضروری سامان دینے کا کام کر رہے ہیں۔

ویڈیو

اس تعلق سے مفتی محمد ارشد قریشی نے کہا کہ میں اس دور سے گزر چکا ہوں کہ جب میری پہلی بیٹی کی شادی تھی تب میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ پھر لوگوں کی مدد لے کر بچی کی شادی کی گئی، تو جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور والدین کے ساتھ نہ ہو اس لیے اللہ نے جب مجھے موقع دیا تب سے میں نے لوگوں کی مدد کرنے کا کام شروع کیا۔

Dowry items to be given to girls
لڑکیوں کو دینے کے لیے جہیز کا سامان

میں مسجد کے لوگوں اور نمازیوں سے مدد مانگ کر بچیوں کو ضرورت کا سامان دینے لگا اور جب کبھی غیر مسلم بچیوں کو بھی ضرورت ہوتی ہے تب میں ان کی بھی مدد کرتا ہوں۔ میرا یہ کام لاک ڈاؤن کے بعد سے مسلسل جاری ہے، جس سے والدین کے سر سے بچیوں کو جہیز دینے کا بوجھ بھی اتر جاتا ہے اور ہماری امداد سے بچیاں بھی خوش ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی

مفتی محمد ارشد قریشی کے ساتھ مسجد قریش کے بہت سے خادم بھی مل کر امداد کرتے ہیں۔ اس تعلق سے مسجد قریش کے خادم جی پی چاے والا نے کہا کہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا کام ہم گزشتہ دس برسوں سے کر رہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ہم لوگ بچیوں کو کچن سیٹ، تجوری، بیٹ اور ضروری اشیاء ان کی شادیوں میں دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات یا کورونا جیسی وبا کے دور میں بھی لوگوں کو امداد کا سامان مہیا کرا رہے ہیں۔ ہم مہینے میں دس سے بارہ بچیوں کو جہیز دیتے ہیں اور ایک شادی میں 25 سے 30 ہزار کا سامان ہم بطور ہدیہ دیتے ہیں۔

Dowry items to be given to girls
لڑکیوں کو دینے کے لیے جہیز کا سامان

وہیں مفتی محمد ارشد قریشی کے بیٹے سفیان قریشی نے بتایا کہ ہمارے پاس لڑکیوں کے جہیز کے سامان کے لیے زیادہ تر درخواست آتی ہیں۔ اس میں ہم پہلے ان سے کہتے ہیں کہ آپ اپنے طور پر جتنا ہو سکے اتنا انتظام کر لیجیے، اس کے بعد جو باقی رہتا ہے سامان اسے ہم اپنی طرف سے دیتے ہیں۔ یہ کام ایمانداری سے کیا جاتا ہے، جس میں کھانے کا سامان، کچن سیٹ، تجوری بیڈ، برتن تاہم کپڑوں کی بھی ہم مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات: اردو کے نامور شاعر شبیر ہاشمی کی خدمات پر ایک نظر

مفتی محمد ارشد قریشی ہر ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں تاکہ لڑکیوں اور ان کے والدین کے اچھے سے شادی کرنے کا ارمان پورا ہو سکے اور انہیں ماں باپ کی دعائیں نصیب ہوں۔

Dowry items to be given to girls
لڑکیوں کو دینے کے لیے جہیز کا سامان

اور ان سے ہمیں جو دعائیں ملتی ہیں اس سے ہم میں اور بھی زیادہ مدد کرنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.