نئی دہلی: جاپان، جنوبی کوریا، برازیل، چین اور امریکہ جیسے ممالک میں حالیہ دنوں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے درمیان مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ بدھ کو وبائی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے پر غور کرتے ہوئے وزیر بدھ کو صبح 11.30 بجے کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ محکمہ صحت، آیوش، شعبہ فارماسیوٹیکل اور بائیو ٹیکنالوجی کے سیکرٹری، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل راجیو بہل، نیتی آیوگ کے رکن وی کے پال، نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آن امیونائزیشن کے چیئرمین این ایل اروڑا اور دیگر سینئر افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔ The Union Health Minister called an important meeting to review the Covid
دریں اثنا منگل کو وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ وائرس کی نئی اقسام کو ٹریک کرنے کے لیے متاثرہ نمونوں کی جینوم کی ترتیب کو بڑھا دیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ اس طرح کی مشق ملک میں وائرس کی نئی اقسام کا بروقت پتہ لگانے اور صحت عامہ کے ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں:۔ India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 178 افراد کورونا سے صحت یاب
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ، نگرانی، علاج اور ویکسینیشن کی حکمت عملی اور بھارت کوویڈ کے مناسب رویے پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 1,200 کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بھوشن نے کہا کہ جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا، برازیل اور چین میں کوویڈ کے کیسوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر وائرس کے نمونوں کا پتہ لگانے کے لیے بھارتی سارس- کوف-2 جینومکس کنسورشیم کے ذریعے انفیکٹڈ کیسز کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔