ETV Bharat / bharat

Sitharaman Slams Congress کانگریس پر نرملا سیتارمن نے سخت نکتہ چینی کی

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:44 PM IST

حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگانے والے کانگریس لیڈروں کے تبصرہ پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ کانگریس بدعنوانی کی بات کرتی ہے۔ کانگریس کے ارکان کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی پر منہ کھولنے سے پہلے انہیں ڈیٹل سے اپنے چہرے صاف کر لینا چاہئے۔

کانگریس کو بدعنوانی کے الزامات لگانے سے پہلے ڈیٹال سے اپنا منہ صاف کرنا چاہئے، سیتارمن

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کانگریس کے ذریعہ اڈانی صنعتی گروپ کو فائدہ پہنچانے اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات پر جمعہ کے روز جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو بدعنوانی کا الزام عائد کرنے سے پہلے ڈیٹال سے اپنا منھ صاف کرنا چاہئے۔

سیتا رمن نے بجٹ 2023-24 پر تین روزہ عام بحث کا اختتام کرتے ہوئے اپنے بیان کے آخر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ کانگریس کے لیڈر، میں انہیں اپوزیشن لیڈر بھی کہہ سکتی ہوں، کہا تھا کہ اس مرتبہ کے بجٹ میں گرین انرجی کے لئے کیے گئے التزامات کسی ایک شخص کے فائدے کو ذہن میں رکھ کر نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ملک کو ذہن میں رکھ کر کام کرتے ہیں۔ اپوزیشن کے رہنما کا بیان قابل اعتراض ہے۔ جیجا، بھائی ۔بھتیجا کو فائدہ پہنچانا ان کی ثقافت ہے، ہمارے یہاں یہ کلچر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams Modi مودی سیاست اور کاروباری تعلقات میں گولڈ میڈل کے مستحق، راہل گاندھی

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے الزامات کا ان کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔ میں ایسے الزامات کو برداشت نہیں کروں گی۔ راہل گاندھی اس وقت ایوان میں نہیں تھے لیکن لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اپنی نشست پر موجود تھے۔ اس سے پہلے، بحث کے دوران، حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگانے والے کانگریس لیڈروں کے تبصرہ پر، انہوں نے کہا، "یہ حیرت انگیز ہے کہ کانگریس بدعنوانی کی بات کرتی ہے۔ کانگریس کے ارکان کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی پر منہ کھولنے سے پہلے انہیں ڈیٹل سے اپنے چہرے صاف کر لینا چاہئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.