ETV Bharat / bharat

Shefali Verma on her Role Model شیفالی ورما نے سچن تیندولکر کو اپنا رول ماڈل قرار دیا - اپنا رول ماڈل قرار دیا

ہندوستان کی انڈر 19 خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کی کپتان شیفالی ورما نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کو کھیلتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور وہ میرے رول ماڈل بھی ہیں۔Under 19 World Cup T-20

شیفالی ورما نے سچن تیندولکر کو اپنا رول ماڈل قرار دیا

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 7:17 PM IST

بنگلورو:بھارتی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کپتان شیفالی ورما نے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے میں اپنے رول ماڈل اور ٹیم انڈیا کی طاقت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شیفالی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے لیونگ اسٹون کی بلے بازی پسند ہے کیونکہ وہ بہت اچھی طرح سے ہٹ کررہے ہیں ، اور یقیناً میں سچن تیندولکر کو کھیلتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، اس لئے یقیناً سچن تیندولکر بھی میرے رول ماڈل ہیں اور مجھے انہیں کھیلتا ہوا دیکھنا پسند ہے۔

انہوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ظاہر ہے یہ بہت اچھا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری انڈر 19 ورلڈ کپ ہے جس کے لئے میں پرجوش ہوں۔ ہمارے پاس اچھی ٹیم ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شفالی نے کہاکہ انڈر 19 اور اوپن کیٹیگری کے لئے کھیلنے میں بہت فرق ہے۔ انڈر 19 میں گیند تھوڑی سست آرہی ہے اور وکٹ سست ہے اور ہم اس کی عادت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، یقیناً تھوڑا فرق ضرور ہے لیکن تیز گیند بازوں کے پاس اچھی رفتار ہے اوروہ سب سیکھ رہے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shreyas Iyer Ruled out of NZ Series بھارت کو بڑا جھٹکا، شریاس آئر ون ڈے سیریز سے باہر

انڈر 19 ورلڈ کپ میں جانے والی ٹیم انڈیا کی ذہنیت اور طاقت کے سلسلے میں شفالی نے کہا، "میں کہوں گی کہ ہم بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں بہتر کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.