ETV Bharat / bharat

یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت: وزیر صحت - کورونا بحران

ستیندر جین نے بتایا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے دیکھا کہ ملکی عوام آیوروید اور یونانی کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ میں بہت سی ایسی اشیا کیسپول بھی بنائیں جارہے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں موجود ماہرین سے اس بات کی تردید کی کہ طبیہ کالج کو ختم کیا جارہا ہے۔

یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت: وزیر صحت

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 1:05 PM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے قومی یوم آیوروید اور دھنوتری دیوس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت ہے اور وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، بلکہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرکے اپنی شخصیت کا لوہا منوائیں۔ ستیندر جین نے دہلی بھر میں ایک ہزار محلہ کلینک اور 100 آیوروید اور یونانی سینٹر کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

ستیندر جین آئی ایس ایم ڈاکٹرز سیل دہلی کی طرف سے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت: وزیر صحت
یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت: وزیر صحت

ستیندر جین نے بتایا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے دیکھا کہ ملکی عوام آیوروید اور یونانی کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ میں بہت سی ایسی اشیا کیسپول بھی بنائیں جارہے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں موجود ماہرین سے اس بات کی تردید کی کہ طبیہ کالج کو ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرول باغ میں واقع طبیہ کالج میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے مریضوں کی صحتیابی کے لیے اسپتال بنایا جارہا ہے، جو بعد میں آیوروید اور یونانی کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی اور یہ بلڈنگ طبیہ کالج کے حوالے کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ آیوروید میں جیٹ لیگ سے بچنے کا علاج موجود

اس موقع پر ڈاکٹر پردیپ اگروال نے کہا کہ آیوروید اور یونانی ماہرین ایمرجنسی میں ایلوپیتھک ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور وہ اسی علاقوں میں غربا کے درمیان خدمات خلق کے طور پر اپنی کلینک چلارے ہیں۔

ڈاکٹر اشوک شرما نے گلی کوچوں میں عوام الناس کی خدمت کرنے والے ماہرین کی ستائش کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی کچھ مفید مشورے بھی دیئے۔

ڈاکٹر راکش گوئل نے کہا کہ آیوروید اور یوانی کے فروغ کے لیے ایلوپیتھک کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ جو آسانی اور تعاون آیوروید اور یونانی کے ماہرین کو دہلی حکومت کی جانب سے ملی ہے، اس کے لیے ہم بہت شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ یونانی و آیوروید کے ڈاکٹرز کو قانونی اجازت ہے کہ وہ ایمرجنسی کے دوران ایلوپیتھک ادویات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان لگائے گئے دونوں لاک ڈاؤن میں ہمارے ماہرین نے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.