ETV Bharat / bharat

شومبی شارپ بھارت میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر - etv bharat urdu

نیویارک میں جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہا کہ شارپ نے اپنا 25 سال سے زیادہ کا کیریئر بین الاقوامی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے دیا ہے۔

شومبی شارپ بھارت میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر
shombi sharp as the un resident coordinator in india
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 12:14 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے شومبی شارپ کو بھارت میں اقوام متحدہ کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

نیویارک میں جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہا کہ شارپ نے اپنا 25 سال سے زیادہ کا کیریئر بین الاقوامی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے دیا ہے۔

عالمی تنظیم کے ساتھ انہوں نے حال ہی میں آرمینیا میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ شارپ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) میں کئی قائدانہ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جہاں وہ آرمینیا میں ریزیڈنٹ نمائندہ، جارجیا میں نائب ریزیڈنٹ نمائندہ، لبنان میں ڈپتی کنٹری ڈائرکٹر کے ساتھ یو این ڈی پی یوروپ اور دولت مشترکہ کے لیے علاقائی ایچ آئی وی/ ایڈس پریکٹس ٹیم کے لیڈر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شامل ہونے سے پہلے شارپ نے زمبابوے میں بین الاقوامی غیر منافع بخش CARE انٹرنیشنل کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوٹیرس کا ایتھوپیا کے ٹائیگرے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہارتشویش

سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرز ہماری اقوام متحدہ کی ٹیموں کے کام کی قیادت کرتے ہیں، جس میں پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کو بہتر طریقے سے حاصل کرنے کی ہماری کوششوں کے ساتھ ساتھ ہمارے قومی کووڈ 19 کے منصوبے میں مسلسل تعاون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے یہ سینئر افسر ملکی سطح پر ترقی کے لیے سیکرٹری جنرل کے نمائندے بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.