اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبے نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک دشمنی سے متعلق قانون کا ازسر نو جائزہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
UN Responds on Indian Supreme Court Decision
ایک ٹویٹ میں یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس ( یو این ایچ آر) نے کہا کہ بھارت میں ملک دشمنی سے متعلق قانون کا بے جا استعمال ہوا اور اسے بڑے پیمانے پر پرامن ناقدین کے خلاف استعمال کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے حکومت ہند پر زور دیا کہ اس قانون کے تحت نظر بند کیے گئے سبھی افراد کی فوری رہائی پر غور و فکر کرے۔
واضح رہے کہ 11 مئی کو سپریم کورٹ نے ملک دشمنی سے متعلق قانون پر عملدرآمد پر عارضی روک لگا دی۔ یہ فیصلہ اس عرضداشت پر سنایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک دشمنی سے متعلق قانون کو بے جا طریقے سے استعمال کر کے حکومت اصل میں اپنے مخالفین اور ناقدین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sedition Law: سپریم کورٹ نے ملک سے بغاوت کے قانون کے استعمال پر پابندی عائد کردی