ETV Bharat / bharat

UNHRC Vote on Russia-Ukraine Crisis: یوکرین جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل نے یوکرین میں روس کے حملوں کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت اور ان کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، جب کہ بھارت، چین، پاکستان، سوڈان اور وینزویلا سمیت 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ UNHRC Vote on Russia-Ukraine Crisis

UN Human Rights Council approves probe into alleged Russian violations in Ukraine
یواین ایچ آرسی میں یوکرین میں روسی جارحیت کی تحقیقات کے لیے قرارداد منظور
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 7:30 PM IST

Updated : Mar 4, 2022, 7:41 PM IST

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل نے یوکرین میں روس کے حملوں کے دوران حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت اور ان کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ UNHRC Vote on Russia-Ukraine Crisis

47 رکنی کونسل نے یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق قرارداد کے حق میں 32 جب کہ روس اور اریٹیریا نے مخالفت میں ووٹ کیا۔ وہیں بھارت، چین، پاکستان، سوڈان اور وینزویلا سمیت 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک میں فرانس، جرمنی، جاپان، نیپال، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ russia ukraine war

کونسل نے ٹویٹ کیا "انسانی حقوق کی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے نتیجے میں فوری طور پر ایک آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کی تیاری

جنیوا میں اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر ییوینیا فلپینکو نے ووٹنگ سے چند منٹ قبل کونسل میں کہا کہ "روس کے جرائم کے دستاویزات اور ذمہ داروں کی شناخت کے ذریعے احتساب کو یقینی بنانا ہمارا مشترکہ فرض ہے۔"

وہیں روس نے یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ اس کے مندوب نے کونسل کو بتایا کہ قرارداد کے حامی یوکرین میں ہونے والے واقعات کے لیے روس کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے کوئی بھی ذریعہ استعمال کریں گے"۔

ہندوستان نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کے 15 رکنی سلامتی کونسل میں یوکرین کے بارے میں دو قراردادوں اور 193 رکنی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد میں ووٹنگ سے دوری بنائے رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس ہفتے اکثریت سے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت قرار داد کو منظور کیا اور ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کی سرزمین سے اپنی تمام فوجی دستوں کو مکمل اور غیر مشروط طور پر واپس بلا لے۔ جس کے حق میں 141، مخالفت میں پانچ اور کل 35 ووٹ غیر حاضر رہے۔

Last Updated : Mar 4, 2022, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.