ETV Bharat / bharat

UN Allocates 250 Million USD اقوام متحدہ نے 250 ملین امریکی ڈالر مختص کیے

اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی فنڈ سے 250 ملین امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کر سکے، جو قحط اور پریشانی کا شکار ہیں۔

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 5:37 PM IST

اقوام متحدہ نے 250 ملین امریکی ڈالر مختص کیے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی فنڈ سے 250 ملین امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔یہ رقم انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کر سکے گی جو قحط اور پریشانی کا شکار ہیں اور جنہیں بھلادیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آج پوری دنیا میں 339 ملین لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) کی جانب سے ایک نئے اعلان کردہ ریکارڈ 250 ملین ڈالر سے افغانستان، برکینا فاسو، ہیٹی، مالی، نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن سمیت 19 ممالک کے لوگوں کی مدد ہوگی۔ ان علاقوں میں دو کروڑ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اور قحط سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UN Aid Trucks Enter Syria: اقوام متحدہ کے 391 امدادی ٹرک شام پہنچے

اس کے علاوہ فنڈ خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کی حمایت کرے گا اور چاڈ، کولمبیا، جمہوری جمہوریہ کانگو، اریٹیریا، ایتھوپیا، ہونڈوراس، کینیا، لبنان، مڈغاسکر، پاکستان اور سوڈان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو حل کرنے میں فروغ دیں گے۔ انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹرمارٹن گریفتھس نے کہا کہ "یہ فنڈنگ ​​قحط سمیت ابھرتے ہوئے بحرانوں کے لیے تیزی سے ردعمل کے قابل بنائے گی۔‘‘ میں ان تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سی ای آر ایف میں تعاون کیا۔''

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.