ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case پولیس نے میرے شوہر کا انکاؤنٹر کرکے بدلہ لیا ہے، وجے چودھری کی بیوی کا دعویٰ - وجے چودھری کی بیوی کا دعوی

امیش پال قتل کیس میں مبینہ طور پر پہلی گولی چلانے والے شوٹر وجے چودھری عرف عثمان کی بیوی نے اعتراف کیا ہے کہ قتل ان کے شوہر نے ہی کیا ہے لیکن پولیس کو انکاؤنٹر نہیں کرنا چاہئے تھا بلکہ عدالت کے ذریعہ اسے سزا دی جانی چاہیے تھی۔ Shooter Usman's Wife Allegation on police

پولیس نے میرے شوپر کا انکاؤنٹر کرکے بدلہ لیا ہے

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 7:46 AM IST

Updated : Mar 9, 2023, 8:19 AM IST

وجے چودھری کی بیوی ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے

پریاگ راج: امیش پال قتل معاملہ کے ملزم شوٹر وجے چودھری عرف عثمان کی بیوی نے یوگی حکومت اور یوپی پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومت نے انکاؤنٹر نہیں بلکہ بدلہ لیا ہے۔ ان کے شوہر نے جس طرح سے امیش کا قتل کیا، اسی طرح حکومت اور پولیس نے بھی ان سے بدلہ لیا ہے جبکہ یہ معاملہ عدالت میں جانا چاہیے تھا۔ پریاگ راج میں ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے ملزم شوٹر وجے چودھری کی بیوی سوہانی نے پولس انکاؤنٹر کو حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دیا ہے۔ سوہانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں اعتراف کیا کہ دو دن قبل ہونے والا انکاؤنٹر پولیس اور حکومت کا بدلہ تھا۔ یہ انصاف نہیں ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شوٹر وجے چودھری اس کا شوہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے شوہر نے سرعام امیش کا قتل کیا تھا تو پولیس کو اسے پکڑ کر قانون کے ذریعے سزا دینی چاہیے تھی۔ قانون اس کے شوہر کو جو بھی سزا دیتا، وہ اسے قبول تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کو انکاؤنٹر میں مارنا غلط ہے۔ سوہانی کا کہنا ہے کہ پھانسی یا عمر قید یا عدالت جو بھی سزا دیتی وہ انہیں قبول تھی۔

الزام ہے کہ امیش پال قتل کیس میں پہلی گولی چلانے والا شوٹر وجے چودھری تھا۔ وہ 6 مارچ کو پریاگ راج میں پولیس کے ذریعہ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ وجے چودھری کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کے بعد ان کی اہلیہ نے حکومت پر الزام لگایا ہے۔ سوہانی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے تین لوگوں کو گولی مار کر غلطی کی۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شوٹر اس کا شوہر وجے چودھری ہے۔ پولیس اور حکومت نے اس کے شوہر کا انکاؤنٹر کرکے بدلہ لے لیا ہے۔ پولیس اور حکومت کو انتقام نہیں لینا چاہیے تھا۔ اسے انصاف کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے شوہر نے تہرے قتل کا ارتکاب کیا تھا لیکن پولیس کو اسے انکاؤنٹر میں نہیں مارنا چاہیے تھا بلکہ پولیس اس کے ہاتھ اور ٹانگ میں گولی مار کر اسے پکڑ کر جیل بھیج دیتی۔ پھر اگر اسے عدالت سے پھانسی پر لٹکا دیا جاتا تو بھی افسوس نہیں ہوتا۔ عدالت اسے عمر بھر جیل میں رکھنے کی سزا سناتی تو بھی کوئی غم نہیں ہوتا لیکن پولیس نے جس طرح انکاؤنٹر کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس اور اس کے شوہر میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Umesh Pal Murder case امیش پال قتل کیس میں دوسرا انکاؤنٹر، عثمان چودھری بھی ہلاک

بتادیں کہ پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ وجے چودھری نے عثمان کے نام سے گجرات اور بریلی کی جیلوں میں جانے کے بعد عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف سے ملاقات کی تھی۔ تاہم سوہانی نے پولیس کو واضح طور پر اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے شوہر کا عتیق احمد سے کوئی تعلق تھا۔ سوہانی نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ ان کے شوہر کا نام عثمان کیسے پڑا۔ لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ان کے شوہر کے انکاؤنٹر کی ایک وجہ اس کا عثمان نام ہونا بھی تھا۔ ان کے شوہر کا نام نان بابو تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے کچھ نہیں کیا اور اسے عمر بھر کی سزا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے حکومت سے اپنے خاندان کی جان و مال کی حفاظت کی اپیل بھی کی ہے۔ تاہم وجے چودھری کے گھر کے باہر پولیس پی اے سی کا پہرہ ہے۔

وجے چودھری کے والد وریندر چودھری کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے جو کیا اس کا نتیجہ انہیں ملا ہے۔ جواں سال بیٹے کی موت کا بہت دکھ ہے۔ وہ غریب اور کمزور ہیں، وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب عثمان کی والدہ امراوتی کا کہنا تھا کہ ان کا جوان بیٹا دنیا سے چلا گیا ہے جو اب واپس نہیں آسکتا۔ لیکن ان کے چھوٹے بیٹے وپن کو بھی پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب وہ اور ان کا خاندان پریشان رہتا ہے۔ بتادیں کہ اشرف کی اہلیہ اور عتیق کی بہن نے میڈیا کے سامنے آکر عتیق اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بھائی اشرف کے بھی انکاؤنٹر کئے جانے کا خطرہ بتایا ہے۔ ساتھ ہی عتیق احمد اور ان کی اہلیہ کی جانب سے عدالت میں درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 9, 2023, 8:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.