ETV Bharat / bharat

آکسیجن کے نام پر ادھو ٹھاکرے ڈرامہ کر رہے ہیں: پیوش گوئل - corona virus

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر جمعہ کے روز آکسیجن کے نام پر ڈرامہ بازی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن پروڈکشن کی اکائیاں 110 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

آکسیجن کے نام پر ڈرامہ کررہے ہیں ادھو ٹھاکرے: پیوش گوئل

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:04 PM IST

پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مہاراشٹر میں ایک نااہل اور بدعنوان حکومت ہے اور مرکزی حکومت بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام مشترکہ جوابداہی کی پوری پیروی کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلی بھی 'مشترکہ ریاست مشترکہ جوابدہی' کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن سے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ صنعتی کام کاج میں استعمال ہونے والے آکسیجن سلنڈر علاج کے لئے دستیاب کئے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس 110 فیصد کی صلاحیت کے ساتھ پرڈکشن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر نے کہا کہ مہاراشٹر کو ملک میں سب سے زیادہ آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور وہ ضروریات کو پورا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ریاستی حکومت کو ہر ممکن طریقے سے مدد بہم پہنچائی جارہی ہے"۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی نے جائزہ میٹنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کو کہا تھا لیکن ادھو ٹھاکرے کی ہلکی سیاست کو دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔ انہیں ہر آئے دن سیاسی بیان بازی کرنے کے بجائے اس صورتحال کی ذمہ داری لینی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.