ETV Bharat / bharat

دہلی ایئرپورٹ پر دو غیرملکی خواتین منشیات سمیت گرفتار

این سی بی نے دو غیر ملکی خواتین کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے ٹرالی بیگ سے 4-4 کلو ہیروئن اور ساڑھے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 2:21 PM IST

two uganda ladies arrested with drugs in delhi
دہلی ہوائی اڈے پردو یوگنڈا کی خاتون کو منشیات کے ساتھ پکڑا گیا

این سی بی نے ایئر پورٹ پہنچنے والی دو غیر ملکی خواتین کو یوگنڈا سے ہیروئن اور کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے پاس رکھی ٹرالی بیگ سے 4-4 کلو ہیروئن اور ساڑھے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک ٹرالی بیگ میں خفیہ جگہ بنا کر منشیات چھپا رکھی تھیں۔ وہ میڈیکل ویزے پر علاج کے لئے بھارت آئی ہیں۔ اس کے ایک ساتھی کو کچھ دن قبل پولیس نے پانچ کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

منشیات کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا کے مطابق دہلی کے منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گذشتہ دسمبر میں ایک نائیجیریا کے شہری کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے 5.350 کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔ اس سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر این سی بی کی ٹیم تحقیقات کے لئے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ وہاں سے انہوں نے یوگنڈا سےآنے والی 2 خواتین کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت جیسینٹ اور شریفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں خواتین کے پاس ایک ایک ٹرالی بیگ تھا۔ جب ان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ انہوں نے خفیہ جگہ بنا کر 4-4 کلو ہیروئن اور ساڑھے ڈیڑھ کلو کوکین چھپا کر رکھی تھی۔

تفتیش کے دوران ان خواتین نے پولیس کو بتایا کہ وہ بہنیں ہیں۔ وہ شریفہ کے علاج کے لئے میڈیکل ویزا پر بھارت آئے ہیں۔

یوگنڈا میں انہیں ایک ایک ٹرالی بیگ دیا گیا تھا جو انہیں یہاں فراہم کرنا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو یہاں ان کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈپٹی زونل ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ اس معاملے میں دیکھا گیا ہے کہ جنوبی امریکہ سے مختلف ممالک کوکین سپلائی کرنے کیلئے ذریعہ بنایا جارہا ہے جس طرح سے مختلف تفتیشی ایجنسیاں منشیات پر کام کررہی ہیں ۔اس کی وجہ سے اب انہیں افریقہ بھیجا جارہا ہے۔ انہیں کئی طریقوں سے بھارت بھیجا جا رہا ہے کبھی جسم میں چھپا ہوا کبھی کسی بیگ می خفیہ جگہ بنا کر یا پارسل کے ذریعے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.