اجمیر: راجستھان میں اجمیر ریلوے پروٹیکشن فورس کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پر نگرانی کے دوران مظفر پور کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ آٹھ بچوں کو مزدوری کروانے کی غرض سے لے جارہے تھے، جن کے خلاف جی آر پی پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ اس معاملے کی اطلاع ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو بھی دی گئی ہے۔ جس کے بعد کمیٹی کی چیئرمین انجلی بھی موقع پر پہنچی اور تمام بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Child Labour Case
مزید پڑھیں:۔ دو دہائیوں میں بچہ مزدوروں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 16 کروڑ
اس معاملے میں گرفتار کئے گئے ملزمین کی شناخت للن اور مہیش کے طور پر کی گئی جن کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔ ملزمین ان بچوں کو پالی ضلع میں چلنے والی سیمنٹ فیکٹری میں مزدوری کے لیے لائے تھے۔ ان کے اعتراف کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور بچوں کو رہا کر دیا گیا۔ آر پی ایف کی طرف سے وقتاً فوقتاً گشت کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں پر کارروائی کی جاتی رہی ہیں۔