کولکاتا کے انڈین میوزیم میں شام کے وقت اچانک چار راؤنڈ گولیاں چلنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ میوزیم میں تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان کی طرف گولی چلائے جانے کی خبر ہے۔ فائرنگ میں اب تک دو لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد سے انڈین میوزیم پارک اسٹریٹ کے آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔Park Street Shootout
انڈین میوزیم میں موجود سی آئی ایس ایف کے بیریک میں گولی چلنے کی خبر ہے۔ سی آئی ایس ایف کے ایک جوان پر گولی چلانے کا الزام لگا ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس فورس موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔
دراصل ہفتہ کی شام کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں موجود انڈین میوزیم کے قریب چار راؤنڈ گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔ جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین میوزیم میں موجود سی آئی ایس ایف کے بیرک میں گولی چلی ہے۔
سی آئی ایس ایف کے ایک جوان نے دوسرے جوان کو نشانہ بنا کر گولیاں چلائی ہے۔ فائرنگ دو لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ انڈین میوزیم کے عقب میں میوزیم میں ڈیوٹی پر تعینات رہنے والے کے لئے بیرک ہے جہاں پر ان جوانوں کے لیے رہائشگاہ ہے۔ بیرک میں ہی ایک جوان کی جانب سے دوسرے جوان کو نشانہ بناکر گولی چلائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ایک جوان کی موت ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سی آئی ایس ایف جوان ذہنی طور پر پریشان تھا اسی نے گولی چلائی ہے۔ جس جگہ فائرنگ ہوئی اس کے بالکل پاس ہی ایم ایل اے ہاسٹل ہے۔ اس گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور پورے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Another Shootout Incident at Jagatdal in North 24 Pgs: جگتدل میں 24 گھنٹوں کے دوران شوٹ آؤٹ کا دوسرا واقعہ، ایک اور نوجوان کی جان گئی