ETV Bharat / bharat

پیسے لے کر ویکسین لگانے والے دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:51 PM IST

اس کے بدلے میں ملزمان لوگوں سے ڈھائی سو روپے فی خوراک وصول کررہے تھے۔ اس کی شکایت کی بنیاد پر تھانہ ایکوٹیک تھرڈ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

پیسے لے کر ویکسن لگانے والے دوافراد گرفتار

پولیس اسٹیشن ایکوٹیک تھرڈ نوئیڈا اتر پردیش نے محکمہ صحت غازی آباد کے وارڈ بوائے سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دوسرا ملزم غازی آباد کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں تعینات اے این ایم (سٹاف نرس) کا بہنوئی ہے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں ویکسین اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

سنٹرل نوئیڈا کے اے ڈی سی پی انکور اگروال کے مطابق کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بسرخ میں تعینات ڈاکٹر سچیندر کمار مشرا نے پولیس کو بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے دو لوگ لوگوں کے گھر جا کر ویکسین لگارہے ہیں۔

اس کے بدلے میں ملزمان لوگوں سے ڈھائی سو روپے فی خوراک وصول کر رہے تھے۔ اس کی شکایت کی بنیاد پر تھانہ ایکوٹیک تھرڈ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس تفتیش کے دوران پولیس نے گاؤں کھیڑا چوگن پور سے دو افراد کو گرفتار کیا۔

ان کی شناخت سشیل ساکن گاؤں کھڈنا کلاں تھانہ سورج پور اور روی کمار ساکن گاؤں پاوندری تھانہ کوتوالی نگر ضلع بلندشہر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 19 شیشیاں (4 استعمال شدہ) اور 155 سرنجیں (30 استعمال شدہ) کوویشیلڈ/کوویکسین/ٹی ٹی برآمد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.