ETV Bharat / bharat

Clash In Goindwal Sahib jail سدھو موسے والا قتل کیس کے گینگسٹرز کے درمیان جیل میں تصادم، دو ہلاک - موسے والا قتل کیس کے گینگسٹرز کے درمیان تصادم

پنجاب کے ضلع ترن تارن کی جیل میں قیدیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو قیدی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والے دونوں قیدی سدھو موسے والا قتل کیس میں ملوث تھے۔

سدھو موسے والا قتل کیس کے گینگسٹرز کے درمیان جیل میں تصادم، دو ہلاک

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 8:07 PM IST

ترن تارن: پنجاب کے ضلع ترن تارن کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتول قیدیوں کا تعلق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے تھا۔پنجاب کے ضلع ترن تارن کی گوندوال صاحب سنٹرل جیل میں بند دو گینگسٹر اتوار کو قیدیوں کے درمیان لڑائی میں مارے گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ دونوں کا تعلق گزشتہ سال گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے تھا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گرمیت سنگھ چوہان نے کہا کہ ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج تھے۔

چوہان نے کہا کہ تینوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے تھا۔ مرنے والوں کی شناخت بٹالہ کے رہنے والے مندیپ سنگھ عرف طوفان اور بڈھلاڈا کے رہنے والے منموہن سنگھ عرف موہنا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس جھڑپ میں جیل کا تیسرا قیدی کیشو شدید زخمی ہوگیا۔ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے امرتسر کے گرو نانک دیو ہسپتال ریفر کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دو قیدی اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی سہ پہر تین بجے کے قریب شرپسندوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی سیکورٹی جیل کے اندر لڑائی کے دوران برتن اور لوہے کی سلاخوں کا استعمال کیا گیا۔طوفان کو گزشتہ سال ستمبر میں اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس نے پکڑا تھا۔ وہ اگست 2021 میں امرتسر کے ایک اسپتال میں ایک اور بدنام زمانہ گینگسٹر رنبیر سنگھ عرف رانا کنڈووالیا کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔ طوفان کو موسے والا قتل کیس میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Sidhu Moose Wala killing : سدھو موسے والا کی ہلاکت پر اننت ناگ میں احتجاج

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کچھ عرصہ قبل لدھیانہ میں گینگسٹر مندیپ سنگھ طوفان اور منی ریا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دونوں گینگسٹر سندیپ کاہلون کے بہت قریب ہیں، جسے پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سدھو موسے والا کے قتل سے پہلے گینگسٹر مندیپ سنگھ طوفان اور منی رائیا نے ان کے گھر کی 10 دن تک ریکی کی۔ ریکی کر کے وہ کینیڈا میں بیٹھے گولڈی برار کو تمام معلومات فراہم کرتا تھا اور وہیں سے سدھو موسے والا کو مارنے کا پورا منصوبہ بناتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.