ETV Bharat / bharat

Communal Tension In Meerut میرٹھ میں نوجوان کے قتل کے بعد دو گھر نذر آتش

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 8:56 AM IST

ضلع میرٹھ کے پلڈا گاؤں میں حالات کشیدہ ہیں۔ گاؤں میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد کچھ لوگوں نے اقلیتی برادری کے دو گھروں کو آگ لگا دی۔ گاؤں میں پولیس تعینات ہے۔ Two houses set on fire in Meerut

پلڈا گاؤں میں حالات کشیدہ
پلڈا گاؤں میں حالات کشیدہ

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے پلڈا گاؤں میں ایک 24 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد دو گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ اس واقعہ سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے گاؤں اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری کو حالات پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی (دیہی) کملیش بہادر نے بتایا کہ اتوار کی شام ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سینئر پولیس اہلکار پولیس ٹیم کے ساتھ گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت مداخلت سے حالات خراب ہونے سے بچ گئے۔ ایس پی نے کہا کہ پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ اس سے پہلے اتوار کی شام دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے قتل سے گاؤں میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور مقتول کے اہل خانہ نے اس قتل کے پیچھے مخصوص برادری کے افراد کو مورد الزام ٹھہرایا اور ان کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔

مزید پڑھیں:۔Jamshedpur Violence جمشید پور میں پتھربازی اور آگ زنی، دفعہ 144 نافذ

متاثرہ کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ متوفی نوجوان کا مخصوص برادری سے ہولی کے دوران جھگڑا ہوا تھا اور اس کا قتل اسی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب پیر کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش گاؤں میں لائی گئی۔ مشتعل گاؤں والوں کے ایک گروپ نے دو ملزمان کے گھروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگا دی۔ اس کے بعد ایس ایس پی میرٹھ روہت کمار سجوان اور ایس پی (دیہی) کملیش بہادر بھاری فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے اور حالات پر قابو پالیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.