علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی Zakir Hussain College of Engineering سے الیکٹرو انجنئیرنگ میں بی ٹیک کر رہے دو طلبہ کو بہترین پیپر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
زاہد حسین اور عفرہ عندلیب کو حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ کی کمپیوٹنگ پر آن لائن بین الاقوامی کانفرنس Online International Conference میں 'لائٹ ویٹ ڈیپ لرننگ ماڈل فار آٹو میڑ کووڈ-19 ڈائیگنوسس فرم سی ایکس آر امیجیز پر ان کے کام کے لئے بہترین پیپر کا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
تحقیقی مقالے Research Articles میں طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیب جنہوں نے ڈاکٹر محمد ثمر انصاری (ایشو سی ایٹ پروفیسر، شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ) اور نادیہ کنول (آئرلینڈ میں مقیم اکیڈمک) رہنمائی میں تحقیقی مقالات تصنیف کیا ہے۔AMU Research Scholars
طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیب نے سٹی سکین اور سینے کے ایکسرے جیسی متعدد تصاویر کی مدد سے کووڈ کی تشخیص میں گہری تعلیم پر روشنی ڈالی ہے۔
ان طلبہ کے مطابق "مقالہ میں تجویز کردہ ماڈل دیگر دستیاب ڈی ایل ماڈلز کی کارکردگی میں میل رکھتا ہے اور سی ایکس آر امیجیز کے ذریعے خودکار کووڈ تشخیص کے لیے سب سے ہلکے وزن والے ہائی پرفارمنس ماڈلوں میں سے ایک ہے۔ یہ ماڈل، آر ٹی- پی سی آر کے مقابلہ کم خرچیلا اور تیز رفتار علاج میں مددگار ہوگا۔
اے ایم یو طلبہ کے مقالے کو مختلف انجینئرنگ کالجز کے طلبہ کے پیش کردہ 90 سے زائد مقالوں میں سے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اے ایم یو کے دونوں ہی طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیب نے آن لائن بین الاقوامی کانفرنس Online International Conference میں بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شعبہ کے اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کا شکر بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو طالب علم ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے سرفراز
طلبہ نے بتایا ہمنے کووڈ 19 سمیت چار مختلف چیسٹ ایکسرے کی تصاویر کا ڈیٹا اپنے ماڈل پر ٹرینڈ کیا جس کے بعد ہم نے دیکھا کے ہمارا ماڈل 93 فیصد درستگی کے ساتھ پیشین گوئی کر سکتا ہے کہ مریض کووڈ سے متاثر ہے یا نہیں۔ اسی پیپر کے لئے ہمیں بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔