ETV Bharat / bharat

World Hindi Conference in Fiji بارہویں عالمی ہندی کانفرنس فجی کے ساتھ مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جے شنکر

ڈاکٹر جے شنکر نے فجی میں منعقدہ تین روزہ عالمی ہندی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فجی کے نادی میں منعقد 12ویں عالمی ہندی کانفرنس ہندوستان کے مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی گواہی دیتی ہے۔

بارہویں عالمی ہندی کانفرنس فجی کے ساتھ مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جے شنکر

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ فجی کے نادی میں منعقد 12ویں عالمی ہندی کانفرنس ہندوستان کے مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی گواہی دیتی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے فجی میں منعقدہ تین روزہ عالمی ہندی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور اسے کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے وہاں کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں فجی کے صدر رتو ولیم کاتونیور، وزیر اعظم سیتوینی ربوکا اور نائب وزیر اعظم بیمن پرساد بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ 'فجی میں منعقدہ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ تین روزہ کانفرنس فجی اور ہندوستان کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فجی اور بھارت سمیت 31 ممالک کے شرکاء نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ دونوں ممالک کی ثقافتی اور روایتی خصوصیات باہمی احترام اور تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں۔ اس طرح کے واقعات دیگر ہندوستانی زبانوں کے پھیلاؤ کو تقویت دینے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Fiji Relations ہند-بحرالکاہل خطے میں فجی کے ساتھ اہم شراکت داری کا وژن، جے شنکر

تقریب کے دوران پوری دنیا سے 900 سے زیادہ اسکالرز اور ہندی سے محبت کرنے والوں نے ہندی کے وسیع تر فروغ کے لیے مختلف اہم پہلوؤں پر غور کیا۔ اختتامی تقریب میں نامور ماہرین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا تھا کہ فجی کا ہند-بحرالکاہل خطے میں فجی کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا ویژن ہے۔ فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ہندوستان ہماری شراکت داری کو ترجیحی شعبوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.