افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کے بعد سے عالمی برادری اپنے تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ہے وہیں افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپینر راشد خان نے بھی دھماکوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
راشد خان نے کہا کہ ’کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہِ کرم افغانیوں کا قتلِ عام بند کریں۔‘
واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کی شاخ اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس - کے) نے جمعرات کو افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کس نے کرایا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حملہ کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی ہوگی، ہم یہ حملہ بھولیں گے نہیں اور نہ معاف کریں گے۔
Kabul Blasts: 'ہم یہ حملہ بھولیں گے نہیں اور نہ معاف کریں گے'
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ افغانستان میں زمینی صورتحال کے کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے اور ہمارے عزم کو تقویت بخشتا ہے کیونکہ عالمی ادارہ افغان عوام کی حمایت میں ملک بھر سے فوری امداد فراہم کرتا رہتا ہے۔
جمعہ کے روز طالبان کے ایک عہدیدار نے یہ رپورٹ دی ہے کہ کابل میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں میں ہلاک لوگوں میں کم از کم 28 طالبان کے ارکان بھی ہیں۔
میڈیا نے ذرائع کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم 103 افراد کی ہلاک ہونی کے اطلاع دی ہے۔ اس میں 90 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا نے 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ پہلا دھماکہ کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکا بیرن ہوٹل کے قریب ہوا۔