جمعرات کو دہلی اسمبلی میں ایک سرنگ جیسی کوہ دریافت ہوی ۔دہلی اسمبلی کے صدر رام نواس گویل کا کہنا ہے کہ سرنگ اسمبلی کو لال قلعہ سے جوڑتی ہے ۔اور انگریزوں کے ظلم و تشدد سے بچنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ جب 1993 میں اسمبلی بنا تو یہاں موجود ایک سرنگ کے بارے میں افواہ پھیلی تھی کہ یہ سرنگ لال قلعہ تک پہنچتی ہے ۔اور میں نے اس سے متعلق تاریخی پہلوں کو جاننے کی کوشش کی تھی۔لیکن حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی تہ تک نہیں پہنچ سکتے ۔ کیو نکہ میٹرو تعمیری منصوبوں اور دیگر تعمیری سرگرمیوں کے سبب سرنگ کے تمام راستہ ختم ہوچکے ہیں۔
گویل نے مزید کہا کہ دہلی اسمبلی جسے 1912 میں دارلحکومت کو کولکاتہ سے دہلی منتقل کرنے کے بعد مرکزی اسمبلی کے طورپر اسکا استعمال کیاگیاتھا ۔1926 میں ایک عدالت میں اسے بدل دیاگیاتھا۔ اور انگریزوں نے مجاہد آزادی کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے اس سرنگ کا استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھیں:دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سے شروع
یہاں پر پھانسی کے کمروں کی موجودگی کے بارے میں پتہ چلا تھا ۔لیکن اسے کبھی کھولا نہیں گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کا 75 واں سال تھا ۔ اور میں نے ان کمروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اور ہم ان کمرے کو مجاہد آزادی کو خراج عقیدت کے طورپر پیش کرنا چاہتے ہیں