کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ہر روز ملک میں نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، منگل کے روز کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ایک بار پھر تین لاکھ سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفکشن کے 3،57،229 نئے کیس درج ہوئے ہیں جس کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 2،02,82,833 ہوگئی ہے۔
اسی دوران اس عرصے میں 3,449 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعدس مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہوگئی ہے۔ پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،57،229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 34،47،133 ہو گئے ہیں ۔ وہیں ریکارڈ 3،20،289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد1،66،13،292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،22،408 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 11،446 کم ہو کر 6،59،013 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59،500 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 40،41،158 ہوگئی ہے جبکہ مزید 567 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 70،851 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز 6447 بڑھ کر 3،46،230 ہو گئے اور 19،519 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 13،13،109 ہوگئی ہے جبکہ مزید 45 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 5450 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا زیادہ ایکٹوکیسز 23،298 بڑھے ہیں، اور ان کی تعداد 4،44،754 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16،250 ہوگئی ہے اور اب تک 11،85،299 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2698 کم ہوئے ہیں ، جن کی تعداد 85،592 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 17،414 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 11،05،983 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہوکر 59،520 ہوچکے ہیں جبکہ 2476 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں3،81،365 افراد اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8674 بڑھ کر 1،51،582 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10،03،935 ہوچکی ہے جبکہ 8207 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،23،258 ہوگئی ہے اور اب تک 14،468 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 10،90،338 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 9920 کم ہوئے اور اب یہ تعداد کم ہوکر 2،85،832 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک 13،447 افراد کی موت ہوئی ہے اور 10،43،134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 1،20،977 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 6،41،449 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مرید 26 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9275 ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 85،750 رہ گئی ہے اور اب تک 5،08،775 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 5905 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 60،709 ہوگئی ہے اورکورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،21،761 ہوگئی ہے جبکہ 94725 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،47،499 ہوگئی ہے اور اب تک 7648 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 4،52،275 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،04،722 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں وبا سے 4626 افراد کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 4،18،425 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 1،19،961 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے باعث 11،637 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7،49،296 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،07،668 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 2821 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ جبکہ 3،98،558 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 4712 ، جھارکھنڈ میں 3073 ، اتراکھنڈ میں 2930 ، جموں و کشمیر میں 2421 ، اڈیشہ میں 2073 ، ہماچل پردیش میں 1612 ، آسام میں 1389 ، گوا میں 1320 ، پڈوچری میں 848 ، چندی گڑھ میں 507 ، منی پور میں 422 ، تریپورہ میں 400 ، میگھالیہ میں 185 ، سکم میں 150 ، لداخ میں 148 ، ناگالینڈ میں 115 ، جزائر انڈومان 70، اروناچل پردیش میں 59 ، میزورم میں 17 ، لکشدیپ میں چھ اور دادر نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔