ETV Bharat / bharat

Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل، وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں - کرناٹک میں اسمبلی انتخابات

کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے وجے سنکلپ سماویش سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی قیادت پر بھروسہ کریں اور اس سال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو واضح مینڈیٹ دیں۔

کرناٹک انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل، وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 9:20 PM IST

سندور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی قیادت پر بھروسہ کریں اور اس سال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو واضح مینڈیٹ دیں۔ انہوں نے شہر میں وجے سنکلپ سماویش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار مودی جی پر بھروسہ کریں۔ ایک بار یدی یورپا جی پربھروسہ کریں اور بی جے پی کو واضح مینڈیٹ دیں۔ ہم کرناٹک میں ایسی حکومت دیں گے جو پانچ سالوں میں کرناٹک کو بدعنوانی سے پاک کرے گی اور کرناٹک کو جنوبی ہند کی نمبر ون ریاست بنائے گی۔'

وہیں انہوں نے ملکارجن کھڑگے کی قیادت والی کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں کنبہ پروری ہے اور وہ اچھی حکمرانی نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی ہندوستان کو مضبوط بنا رہی ہے اور دوسری طرف راہل گاندھی ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ کرناٹک واحد جنوبی ریاست ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے اور پارٹی ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

شاہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار اور سدارمیا سے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ وہ ایک دوسرے کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے پی ایف آئی کے خلاف کم از کم 1700 مقدمات واپس لینے کے لیے سدارامیا حکومت کے خلاف الزامات کو بھی دہرایا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے تنظیم پر پابندی لگانے کے لیے مودی کی ستائش کی۔ وزیر داخلہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جموں و کشمیر سے خصوصی حیثیت واپس لینے کے خلاف مہم اور اس طرح کی کارروائی کے نتائج کے بارے میں ان کے بیان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر دعویٰ کیا کہ اس سے خونریزی ہو سکتی ہے۔ کسی نے پتھر مارنے کی ہمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: Randeep Surjewala کرناٹک میں کانگریس دوبارہ اقتدارمیں آئے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.