ETV Bharat / bharat

Truck Crushed People On Footpath بے قابو ٹرک نے فٹ پاتھ پر سو رہے چھ افراد کو کچلا - دہلی میں ایک سڑک حادثہ

دہلی کے سیما پوری علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد کے ہلاک جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔Truck Crushed People On Footpath

بے قابو ٹرک نے فٹ پاتھ پر سو رہے چھ افراد کو کچلا

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 10:46 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے سیما پوری علاقے میں رات گئے ایک ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے چھ افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو لوگ شدید زخمی ہیں، جن کا جی ٹی بی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ دونوں زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔Truck crushed people on footpath in Seemapuri

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دیر رات تقریباً 1:51 بجے پیش آیا، جب ایک بے قابو ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے چھ لوگوں کو کچل دیا۔ چھ افراد میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چار افراد کو پولیس نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران مزید دو افراد نے دم توڑ دیا، جبکہ دو کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ اس واقعے میں اب تک مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident راجستھان سنگھانہ میں سڑک حادثہ، چار کی موت

مرنے والوں کی شناخت جاوید، چھوٹے خان، شاہ عالم اور راہل کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دو زخمیوں کی شناخت منیش اور پردیپ کے نام سے ہوئی ہے، جو دہلی کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ وہیں۔ پولس اس پورے معاملے میں مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس کینٹر اور ملزم ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.