چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ کے سامنے صحافی شیام میرا سنگھ کے علاوہ مختلف سماجی کارکنوں اور وکلا کی جانب سے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے درخواست پر خصوصی توجہ کے ساتھ سماعت کرنے کی اپیل کی۔
چیف جسٹس نے شروع میں کہا کہ عرضی گزاروں کو اس معاملے میں متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے لیکن بھوشن نے دوبارہ سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے اور فوری طور پر سنا جائے۔ اس کے بعد جسٹس رمن نے عرضی کی فہرست دینے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:۔ تریپورہ تشدد: 68 ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر
شیام میرا سنگھ اور دیگر درخواست گزاروں نے تریپورہ پولیس کی طرف سے یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کو قانون کے غلط استعمال کے طور پر چیلنج کیا ہے اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ تری پورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ریاست میں ہوئے تشدد کے خلاف بولنے والے تقریباً 68 افراد اور تنظیموں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
(یو این آئی)