ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Election 2023 مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی - تریپورہ اسمبلی انتخابات

تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر روز دیا۔ Modi appealed to voters to vote in record numbers

مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 10:58 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تریپورہ کے ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ میں تریپورہ کے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کرنے اور جمہوریت کے اتسو کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ تریپورہ میں آج 60 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ بنیادی طور پر بائیں بازو کی پارٹیوں، کانگریس اور کچھ دیگر علاقائی جماعتوں سے سمجھا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کے حوالے سے ووٹرز میں کافی جوش و خروش ہے۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح تمام حلقوں میں پرامن طریقے سے شروع ہوئی اور لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی پولنگ بوتھوں کے باہر قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:۔ Tripura Assembly Election 2023: تریپورہ میں ووٹنگ کا آغاز

وہیں چیف الیکٹورل آفیسر دیناکارو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے اکتیش ہزار پولنگ اہلکار اور مرکزی فورسز کے پچیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی پولیس کے 31 ہزار اہلکاروں کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ انتخابی تشہیر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے تریپورہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کیا، جب کہ بائیں محاذ اور کانگریس نے بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ٹپرا موتھا کا انتخابی ایشو گریٹر ٹپرا لینڈ ریاست کا مطالبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.