ETV Bharat / bharat

تریپورہ: جمعیۃ علما کا وفد فساد زدہ علاقوں کے دورے پر - تریپورہ کی خبریں

جمعیت کے اس وفد کا مقصد یہ ہے کہ وہ فساد زدہ علاقوں میں پہنچے اوربذات خود متاثرہ مساجد اور مسلمانوں کی بستیوں کا جائزہ لے اور شواہد کے ساتھ اصل حقیقت کو سامنے لائے۔

جمعیۃ علماء کا وفد فساد زدہ علاقوں کے دورے پر

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 9:02 PM IST

وفد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ فساد زدہ علاقوں میں پہنچے اوربذات خود متاثرہ مساجد اور مسلمانوں کی بستیوں کا جائزہ لے اور ان کے شواہد کو جمع کرکے اصل حقیقت کو سامنے لائے کیوں کہ حال میں ہی تریپورہ کے ڈی جی پی نے مساجد میں آگ زنی وغیرہ کے واقعات کو فرضی قرار دیا تھا۔

اس تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے سوال کیا کہ تریپورہ کے ایک جلوس میں پیغمبر اسلام محمدﷺ کی توہین کی گئی۔ اس پر سرکار خاموش کیوں ہے؟ انھوں نے کہا کہ یہ ملک میں امن وامان اور باہمی رواداری قائم رکھنے میں زبردست چیلنج بن سکتا ہے۔

ہفتے کے روز جمعیۃ علماء ہند کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں تریپورہ پہنچی جو فساد زدہ علاقوں کے دورے پر ہے۔

جمعیۃ علماء کا وفد فساد زدہ علاقوں کے دورے پر
جمعیۃ علماء کا وفد فساد زدہ علاقوں کے دورے پر

جمعیت کے اس وفد کا مقصد یہ ہے کہ وہ فساد زدہ علاقوں میں پہنچے اوربذات خود متاثرہ مساجد اور مسلمانوں کی بستیوں کا جائزہ لے اور شواہد کے ساتھ اصل حقیقت کو سامنے لائے کیوں کہ حال میں ہی تریپورہ کے ڈی جی پی نے مساجد میں آگ زنی وغیرہ کے واقعات کو فرضی بتایا تھا۔

چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے سب سے پہلے نرورا ٹیلہ کا دورہ کیا، نرورا ٹیلہ ضلع سپاہی جالامیں واقع ہے جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے: کنور دانش

23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی اور یہ سلسلہ لگاتار نو دنوں تک جاری رہا۔

وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلموں کے ہیں۔ یہاں ہندو مسلمانوں میں باہمی اتحاد ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے لوگوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ صبر و عزم کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ انھوں نے یہ بھی اعلا ن کیا کہ یہاں جن مسجدوں، دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا گیا ہے جمعیۃ علماء ہند اس کی تعمیر کرے گی۔

بعد ازاں وفد اگرتلہ کرشنا نگر مسجد پہنچا جہاں فسادیوں نے دو دن تک اذان نماز نہیں ہونے دی اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔

اس کے بعد اگرتلہ چندرا مسجد کا بھی جائزہ لیا۔ یہاں شرپسندوں نے سور کے گوشت پھینکے۔ فساد سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ابھی دورہ نہیں ہوا ہے۔ پولس انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دورہ کیا جائے گا۔

تری پورہ کی صورت حال اور وہاں کے ڈی جی پی کے ذریعہ مساجد کی آگ زنی کے واقعات کو ’فیک نیوز‘ بتانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ نہ افواہوں پر یقین رکھتی ہے اور نہ افواہ پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اس لیے ان حالات میں ہم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تری پورہ بھیجی ہے جو متاثرہ مقامات کا بذات خود جائزہ لے گی اور وہاں کے فوٹو گراف اور دیگر شہادتیں حاصل کرکے ملک کے میڈیا اور سرکار کے اعلی ذمہ داروں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محمود مدنی نے اپنی شدید ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں ایک جلوس نکالا گیا، جس میں سرکار دوعالم محمدﷺ کی شان اقدس میں کھلم کھلا گستاخی اور نعرے بازی کی گئی۔ اس کے بارے میں سرکار اپنا موقف کیوں واضح نہیں کرتی اور ایسے لوگوں کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

مولانا نے واضح کیا کہ مسلمان ہر تکلیف و اذیت برداشت کرسکتا ہے، لیکن وہ اپنے رسولﷺ کی اہانت ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ اس طرح کے واقعا ت پر اگر فوری طور پر سخت ایکشن نہیں لیا گیا تو پھر عوامی سطح پر جو رد عمل ہو گا، وہ ملک میں امن وامان اور باہمی رواداری قائم رکھنے میں زبردست چیلنج بن سکتا ہے۔ ایسے جلوس ملک دشمن عناصر کے ذریعہ ملک کے خلاف سب سے بڑا ہتھکنڈا بھی بن سکتا ہے، اس لیے سرکار کو اس سلسلے میں ہرگز کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کے جذبات کا نہیں بلکہ ملک کی بقاو سلامتی کا ہے اور اسے ملک کی سیکوریٹی کے نظریہ سے دیکھا جانا چاہیے۔

مولانا مدنی نے تری پورہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف و دہشت اور مایوسی کا شکار نہ ہوں۔' ہمیں پورا یقین ہے کہ ملک کا انصاف پسند اور بیدار طبقہ بلالحاظ مذہب و ملت ایسے چیلنجز کا سامنے کرنے کے لیے سامنے آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.