ETV Bharat / bharat

Agnipath Scheme: بہار میں تین دن صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اس دوران ایسٹ سینٹرل ریلوے نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ بہار میں جاری دھرنے، پرتشدد مظاہرے اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایسٹ سینٹرل ریلوے سے گزرنے والی ٹرینوں کے آپریشنز میں عارضی طور پر تبدیلی کی گئی ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme Continue

بہار میں تین دنوں صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:47 AM IST

پٹنہ: بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کے ریلوے کو نشانہ بنانے کے بعد ریلوے نے بڑا فیصلہ لیا، ایسٹ سینٹرل ریلوے کے دائرہ اختیار میں صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹرینوں کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ٹرینیں اس علاقے میں رات 8 بجے سے صبح 4 بجے تک چلیں گی۔ Trains will not run in bihar for 3 days from 4 am to 8 pm

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ایسٹ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر وریندر کمار نے کہا کہ ریاست بہار میں جاری دھرنے، پرتشدد مظاہرے اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایسٹ سینٹرل ریلوے سے گزرنے والی یا پہنچنے والی ٹرینوں کے آپریشنز میں عارضی طور پر تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور ریلوے املاک کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 جون سے 20 جون تک ایسٹ سینٹرل ریلوے کے دائرہ اختیار سے گزرنے اور پہنچنے والی ٹرینیں رات 8 بجے سے صبح 4 بجے تک چلائی جائیں گی۔

آپ کو بتا دیں کہ اگنی پتھ اسکیم Agneepath Scheme کے خلاف بہار میں سب سے زیادہ تشدد ہوا ہے۔ مشتعل ہجوم نے درجنوں ٹرینوں کو آگ لگا دی اور کئی شہروں اور قصبوں میں عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ جمعہ کو صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک مظاہرین کی بڑی تعداد نے 60 سے زائد بوگیوں اور 10 سے زائد انجنوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس کے علاوہ کئی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.