ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تاجروں Traders نے مشعل جلوس نکال کر میونسپلٹی کے ای CE Of The Municipality او اور پولیس کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ای او وویکانند گنگوار پر تاجروں سے رشوت لینے کے بھی الزامات لگائے۔
تاجروں کی تنظیم ادھیوگ ویاپار پریتیندھی منڈل کے شہر صدر نجمی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ مشعل جلوس نکال کر انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے پرانا گنج بازار کے بیوپاریوں پر جو فرضی مقدمے ای او نگر پالیکا کے ذریعہ لگائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں۔
مزید پڑھیں:۔ بریلی: فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج
وہیں ویاپار پریتیندھی منڈل کے یوتھ ضلع صدر نے کہا کہ اگر تاجروں کے خلاف مقدے درج کرکے ان کا استحصال کرنا بند نہیں کیا گیا تو آئندہ احتجاجی مظاہرہ کرکے وزیر اعلیٰ تک شکایت پہنچائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نگر پالیکا کے ای او پالیتھین کے خلاف مہم پر پرانا گنج کے بازار پہنچے تھے۔ اس دوران ای او اور کچھ تاجروں کے درمیان کہا سنی اور معمولی جھڑپ ہو گئی تھی، جس پر نگر پالیکا کے ای او وویکانند گنگوار نے چار تاجروں کے خلاف نامزد جبکہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے درج کرا دئے تھے۔ وہیں تاجروں کا الزام ہے کہ ان پر جھوٹے مقدے عائد کئے گئے ہیں۔