ETV Bharat / bharat

First Snowfall In Sonmarg سونمرگ میں سیاحوں نے برفباری سے لطف اٹھایا - سونمرگ میں برفباری

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکتوبر کے مہینے میں برفباری مشکل سے ہوتی ہے تاہم ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اکتوبر میں ہی ہم نے وادی کشمیر کے اس خوبصورت صحت افزا مقام پر برفباری کا لطف اٹھایا۔ First Snowfall In Sonmarg

سونمرگ میں سیاحوں نے برفباری سے لطف اٹھایا

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 11:10 AM IST

گاندربل: وادی کشمیر کے سونمرگ میں ہوئی برفباری کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے سونمرگ اور زوجیلا پر قریب چھ انچ برفباری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متصل علاقوں میں شدید سردی محسوس ہوئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج صبح 8:30 بجے تک گاندربل میں 13.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ Tourists are happy to see the first snowfall in sonmarg

سونمرگ میں سیاحوں نے برفباری سے لطف اٹھایا

مزید پڑھیں: Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب

سونمرگ میں برفباری کے ساتھ ہی سیاحوں کا رش بھی دیکھنے کو مل رہا ہے اور سیاح کافی تعداد میں سونمرگ جارہے ہیں اور اس خوبصورت صحت افزا مقام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکتوبر کے مہینے میں برفباری مشکل سے ہوتی ہے تاہم ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اکتوبر میں ہی ہم نے وادی کشمیر کے اس خوبصورت صحت افزا مقام پر برفباری کا لطف لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے شک وادی میں جنت کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور سونمرگ میں برفیلی پہاڑ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ واقعی میں ہم دنیا کی خوبصورت جگہ پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے یہاں کے لذیذ کھانوں اور مہمان نوازی کی بھی خوب کر تعریف کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.