نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ 'قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج صبح 7 بجے تک 200 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 95 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 935 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 264 ہو گئی ہے۔ Total COVID 19 vaccination in India
یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 69 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 510 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔ New Covid cases in India
یہ بھی پڑھیں: Covid Report JK: کورونا کی اونچی اڑان ایک دن میں 224 افراد کی رپورٹ مثبت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 61 ہزار 470 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ کل86 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 102 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی