ٹورنٹو: کینیڈا میں ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر بم کی دھمکی کے پیش نظر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو انخلاء کی ہدایت دی گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے یہ ہدایات فیری ٹرمینل کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع کے بعد دی گئیں۔Toronto Airport Evacuated Due to Bomb Threat
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہیں بلی بشپ ہوائی اڈے کے مین لینڈ فیری ٹرمینل پر ایک مشکوک پیکج کی جانچ کے لئے بلایا گیا ہے۔ ٹورنٹو پولیس نے ٹویٹ کیا کہ 'ہم مشتبہ دھماکہ خیز ڈیوائس سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔' Toronto Island Airport Evacuated
واضح رہے کہ فیری ٹرمینل کے قریب دو رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور تیسری کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا۔ پورٹر ایئر لائنز اور ایئر کینیڈا اس ہوائی اڈے کو اندرونی پروازوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہوائی اڈے نے کہا کہ رن وے بند کر دیا گیا تھا اور ایئر کینیڈا کی دو پروازوں کو ہیملٹن، اونٹاریو کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ ٹرمینل کے اندر کئی گھنٹوں تک پھنسے مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں 'واٹر ٹیکسی' کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قندھارائیر پورٹ راکٹوں سے حملہ ، پروازیں معطل