ETV Bharat / bharat

Indian Delegation Visits Sri Lanka: بھارتی وفد کی سری لنکا کے صدر سے اقتصادی تعاون پر بات چیت - بھارتی وفد کا سری لنکا کے وزیراعظم سے ملاقات

بھارت کے خارجہ سکریٹری ونے کواترا کی قیادت میں ایک اعلیٰ بھارتی وفد سری لنکا کو ممکنہ اقتصادی امداد اور معاشی بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح سری لنکا پہنچا۔ کولمبو میں بھارتی وفد نے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسے اور وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی۔ Indian delegation Visits Sri Lanka

Top Indian delegation holds talks with Sri Lanka President on economic support
بھارتی وفد کی سری لنکا کے صدر سے اقتصادی تعاون پر بات چیت
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 5:54 PM IST

بھارتی سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے جمعرات کو کولمبو میں سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسے اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی۔Indian delegation Visits Sri Lanka اس دوران انہوں نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال اور ملک کو غیر معمولی اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران کواترا نے راجا پکسے کو بتایا کہ بھارت سری لنکا کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے قریبی دوست کی حیثیت سے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے ایندھن، ادویات، کھاد اور دیگر ضروری اشیاء کی مُد میں قبل ازیں فراہم کی گئی امداد کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت ہند سری لنکا کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’اقتصادی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ اور چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننتھا ناگیشورن سمیت بھارتی عہدیداروں نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جاری حمایت پر نتیجہ خیز بات چیت کی‘‘۔ باغچی نے کہا کہ دورہ کرنے والے عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت مختلف ذرائع سے سری لنکا کی فوری اقتصادی بحالی میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 'انڈر لائن انڈیا سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے ذریعے سری لنکا کی فوری اقتصادی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان کی نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی میں سری لنکا کی مرکزیت کا اعادہ کیا۔اپنی نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی کے تحت، ہندوستان پہلے چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے غیر معمولی معاشی بحران کو کم کرنے کے لیے سری لنکا کو اپنی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: US Senator Urges Quad to Help Sri Lanka: امریکی سینیٹر نے کواڈ رکن ممالک سے سری لنکا کی مدد کرنے کی اپیل کی

سری لنکا میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ تقریباً 5.7 ملین خواتین، بچوں اور مردوں کو فوری طور پر جان بچانے والی امداد کی ضرورت ہے جبکہ 1.7 ملین افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ سری لنکا آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، جس سے انہیں درآمد کرنے کے لیے زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور ادویات کی بڑے پیمانے پر قلت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.