ETV Bharat / bharat

Actress Jamuna Passes Away ٹالی ووڈ کی اداکارہ جمنا انتقال کر گئیں

ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ جمنا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ Senior Actress Jamuna Passes Away

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 11:16 AM IST

Updated : Jan 27, 2023, 12:46 PM IST

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جمنا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ جمنا نے آج حیدرآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ انہوں نے تیلگو، تمل، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ جمنا نے نند مورتی تارک راما راؤ (این ٹی آر) اور اے این آر سمیت کئی سپر اسٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا تھا۔ وہ 'مس میری'، 'ایکس راج'، 'رشتے ناٹ'، 'ملن اور دلہن' جیسی بالی وڈ فلموں میں بھی نظر آئی تھیں۔ جمنا 30 اگست 1936 کو ریاست کرناٹک کے ہمپی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین، نیپانی سری نواس راؤ اور کوشلیا دیوی بعد میں آندھرا پردیش چلے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی پرائمری تعلیم آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے ڈوگیرالا سے حاصل کی اور اسکول کے دنوں میں جمنا اسٹیج آرٹسٹ تھیں۔ جمنا کا اصل نام جنا بائی تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1953 میں 16 سال کی عمر میں گاریکاپری راجا راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پوتیلو' سے کیا۔

جمنا کو اصل پہچان ایل وی پرساد کی 'مسما' (1955) سے ملی۔ چار دہائیوں کے کیریئر میں، انہوں نے مختلف کردار ادا کیے اور اپنے وقت کے تجربہ کار اداکاروں کے ساتھ اداکاری کی۔ اداکارہ نے تیلگو، تمل اور 11 ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ ملن (1967) کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ یہ تیلگو فلم موگا من سولو (1964) کا ریمیک تھا، جس میں ناگیشور راؤ اور ساوتری کے ساتھ جمنا بھی شامل تھیں۔ اداکارہ نے فلموں کی دنیا کے علاوہ سیاست میں بھی قسمت آزمائی تھیں۔ انہوں نے کانگریس کی حمایت کرکے سیاست میں قدم رکھا اور بعد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ سنہ 1980 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے متاثر ہو کر انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پھر وہ 1989 میں راجمندری سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ تاہم 1991 میں شکست کے بعد انہوں نے سیاست چھوڑ دی۔ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور 1990 کی دہائی کے آخر میں پارٹی کے لیے مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں : Director Rohit Shetty Hospitalised ہدایت کار روہت شیٹی حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران زخمی

Last Updated : Jan 27, 2023, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.