ETV Bharat / bharat

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن: بھارت کے لیے کون پیش کرے گا میڈل کی دعویداری - میرابائی چانو

ٹوکیو میں جاری کھیلوں کے مہا کُمبھ کا دوسرا دن بھارت کے لیے کچھ خاص نہیں رہا۔ بھارتی کھلاڑیوں سے امیدیں جتنے میڈل کی تھیں اتنے تو بھارت نہیں جیت سکا لیکن کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہا۔

Tokyo Olympics 2020
Tokyo Olympics 2020
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 10:19 PM IST

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں دوسرے دن ملی جُلی کارکردگی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ تمغے جیت کر تیسرے دن میڈل جیتنے کی فہرست میں بھارت کو برتری دلا سکیں۔ بھارتی اتھلیٹ اتوار کو سات کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

24 جولائی کو ٹوکیو اولمپکس کے دوسرے دن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے بھارت کو اس ایڈیشن کا پہلا تمغہ دلایا۔ میرابائی نے 49 کلوگرام زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 202 کے کُل وزن کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

اسنیچ میں میرابائی نے دوسری کوشش میں 89 کلوگرام اور دوسری کوشش میں 115 کلوگرام کلین اینڈ جرک اٹھایا۔ اس ایونٹ کا گولڈ میڈل چین کے زیہوئی ہوؤ نے جیتا۔ اس کے ساتھ ہی میرابائی بھارت کی دوسری خاتون بن گئیں جنھوں نے ویٹ لفٹنگ میں میڈل جیتا۔ اس سے قبل کرنم ملیشوری نے 2000 سڈنی اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

میرابائی چانو نے دوسرے دن چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت کی جھولی میں پہلا تمغہ ڈالا اب نگاہیں اس اولمپک کے تیسرے روز یعنی 25 جولائی کو ہونے والے کھیلوں پر ہیں۔

بتادیں اتوار کے روز بھارت نو کھیلوں میں اترے گا۔ اسی دن سے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والی عالمی چیمپیئن ایم سی میری کوم اور پی وی سندھو بھی اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

تیسرے روز بھارت بیڈمنٹن، باکسنگ، جمناسٹک، ہاکی، تیراکی، سیلنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ میں میڈلز جیتنے کی امیدوں کے ساتھ اترے گا جبکہ بیڈمنٹن کے خواتین سنگلز میں پی وی سنگھو اپنی مہم کی شروعات کریں گی۔

باکسنگ میں مَردوں اور خواتین دونوں کے مقابلے ہوں گے۔ منیش کوشک مَردوں کے لائٹ ویٹ (ہلکے وزن والے زمرے) میں بھارت کے لیے کمال کرتے دکھائی دیں گے۔وہیں خواتین کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں سب کی نظریں 6 بار کی ورلڈ چیمپیئن ایم سی میری کوم پر ہوں گی۔ اس کے علاوہ جمناسٹک میں بھارت کی پرانتی نائیک اپنے پہلے اولمپک لمحے کو خاص بنانے کی کوشش میں دکھائی دیں گی۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

ہاکی کا بڑا میچ 25 جولائی کو

25 جولائی کو ہاکی میں بھارت اور آسٹریلیا کی مَردوں کی ٹیم آمنے سامنے ہوگی۔ دونوں ٹیموں نے اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا عالمی نمبر ایک ٹیم ہے اس لیے اسے شکست دینا ٹیم انڈیا کے لیے آسان نہیں ہوگا۔

ٹوکیو اولمپک تیسرا دن
ٹوکیو اولمپک تیسرا دن

بھارتی مَردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ہاکی کے علاوہ روئنگ کے مینز لائٹ ویٹ ایونٹ میں ارون لال اور اروند سنگھ میڈل کے لیے بھارت کی دعویداری پیش کریں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے دن شوٹنگ میں خواتیین اور مَردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کا کوالیفیکیشن راؤنڈ اور فائنل بھی ہوگا۔ اس سے پہلے 24 جولائی کو خواتین کے 10 منیٹر ایئر رائفل ایونٹ میں بھارت کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

ایسی صورتحال میں توقع کی جارہی ہے کہ اتوار کے روز منو بھاکر اور یشسوینی دیشوال اپنے ہدف کے ساتھ بھارت کی میڈل کی امیدوں کو بھی زندہ رکھیں گے۔ اس کے علاوہ سیلنگ میں بھی مَرد اور خواتین کے مقابلے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.