ETV Bharat / bharat

بجرنگ پونیا پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے: مودی - پہلوان بجرنگ پونیا

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بجرنگ پونیا پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے: مودی

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 8:30 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کشتی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پہلوان بجرنگ پونیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہر ہندوستانی کو ان پر فخر ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ’’ٹوکیو سے بڑی خوشخبری آئی ہے۔ بجرنگ پونیا نے بہت بڑا مقابلہ کیا۔ اس کامیابی کے لیے نیک خواہشات۔ اس سے ہر ہندوستانی خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا نے فری سٹائل ریسلنگ کے 65 کلوگرام کے زمرے میں قزاخستان کے ایک پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: کُشتی میں بھارت کو ملا میڈل

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: نیرج چوپڑہ نے تاریخ رقم کی، بھارت کو دلایا پہلا گولڈ میڈل

ہفتہ کے روز جاری کیے گئے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ ’’بجرنگ پونیا کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.