ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 فروری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1742 ۔ عظیم مراٹھا سفیر نانا فرنانڈیز کا جنم ہوا۔
1912 ۔ چین کے حکمراں ہو یو کے ہاتھوں اقتدار سے سبکدوشی کے ساتھ ہی مانچو خاندان کے اقتدار کا خاتمہ ہوا اور ’ دی فادر آف دی ریپبلک ‘ کے نام سے مشہور سنیات سین کی قیادت میں عارضی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔
1922 ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے عدم تعاون کی تحریک ختم کرنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو راضی کیا۔
1928 ۔ میں مہاتما گاندھی نے باردولی میں ستیہ گرہ چھیڑنے کا اشارہ دیا۔
1973 ۔ شمالی ویتنام میں امریکی جنگی قیدیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا گیا۔
1975 ۔ میں ہندوستان کو چیچک سے پاک ملک قرار دیا گیا۔
1996 ۔ یاسر عرفات نے فلسطین کے اولین صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔
2002 ۔ کو کروشیا اور کوسوو میں انسانیت کے خلاف جرائم اور بوسنیائی جنگ (95۔1992) میں قتل عام کے جرم کے الزام میں سلوبودین میلوسیوچ کے خلاف ہیگ میں سماعت شروع ہوئی۔
2002 ۔ انڈونیشیا کے ملقاس اسپائز جزیرے میں تین برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے برسر پیکار عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان امن سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔
یو این آئی