ETV Bharat / bharat

اترپردیش: صدر جمہوریہ کے ہاتھوں آج نیشنل لاء یونیورسٹی کا سنگ بنیاد

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جگہ جگہ پولیس فورس کو کثیر تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

kovind
kovind
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:15 AM IST

آج صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کا دورہ کریں گے جہاں وہ اترپردیش نیشنل لاء یونیورسٹی اور الہ آباد ہائی کورٹ کی عمارت کے نئے احاطہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

صدر جمہوریہ الہ آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے صبح 11 بجے بمرولی ایئر پورٹ پہنچیں گے، جہاں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ صدر کا استقبال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے چیف جسٹس اور وزیر قانون کرن رجیجو اور ریاست کے وزیر قانون برجیش پاٹھک بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

kovind
kovind

وہیں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جگہ جگہ پولیس فورس کو کثیر تعداد میں تعینات کیا گیا ہے، سکیورٹی کے پیش نظر بمرولی ایئر پورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس کی گشتی نے اعلان عام کرایا ہے کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی غیر ملکی مہمان قیام پزیر ہو تو وہ اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں اسکی اطلاع دے۔

kovind
kovind

مزید پڑھیں:۔ صدر رام ناتھ کووند کشمیر یونیورستی کنووکیشن کی صدارت کریں گے

ہائی کورٹ میں منعقدہ اس پروگرام میں ملک کے وزیر قانون کرن رجیجو کے ہمراہ سپریم کورٹ کے جج بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نیز نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور وزیر قانون برجیش پاٹھک کے ساتھ دیگر وزراء بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ اس پروگرام میں کورونا پروٹوکول کی مکمل پیروی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.