نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 21 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:۔
1502۔ پرتگال کے جوآؤ دا نووا نے جنوبی بحراوقیانوس میں سینٹ ہیلینا جزیرہ دریافت کیا۔
1674۔ جنرل جان سوبسکی پولینڈ کے بادشاہ بنے۔
1688۔ برطانوی شاعر الیکژینڈر پاپ کی پیدائش ہوئی۔
1790۔ پیرس کو 48 علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔
1819۔ امریکہ کے نیویارک شہر میں پہلی مرتبہ سائیکل دیکھی گئی۔
1840۔ نیوزی لینڈ کو برطانیہ کا نوآبادت اعلان کیا گیا۔
1851۔ کولمبیا میں غلام روایات کا خاتمہ ہوا۔
1904۔ پیرس میں فٹبال کی اعلی تنظیم بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کا قیام عمل میں آیا۔
1918۔ امریکی ایوان نمائندگان نے خواتین کو حق رائے دہی دیا۔
1929۔ ہندستان کی پہلی فضائی کارگو سروس کلکتہ اور باگ ڈوگرا کے درمیان شروع ہوئی۔
1935۔ پاکستان کے کوئتہ شہر میں آئے زلزلہ میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کے بعد تین منٹ تک مسلسل جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے میں کوئٹہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریل لائنیں اور شاہراہیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تھیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا۔
1991۔ مدراس (چینئی) میں ہوئے خودکش بم دھماکے مین سابق وزیراعظم راجیو گاندھی ہلاک ہوئے۔
1994۔ سشمیتا سین 43 ویں مس یونیورس کے خطاب سے نوازی گیئں۔
2002۔ بنگلہ دیش کے سابق صدر ایچ ایم ارشاد کو چھ ماہ قید کی سزا ملی۔ واضح رہے کہ حسین محمد کا 2019 میں 91 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
2003۔دنیا کے 190 سے بھی زائد ممالک نےجنیوا میں تمباکو کے خلاف بین الاقوامی معاہدہ کو منظوری دی ۔
یو این آئی