نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 17 مئی کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1756: برطانیہ نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1769: ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برباد کرنے کے لیے بنکروں پر مختلف پابندیاں لگائیں۔
1865: مواصلات کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا۔
1970: تھور ہیرڈال نے آج کے دن مراکش سے سفر کا آغاز کیا اور 57 دنوں میں بحر اوقیانوس کو عبور کیا۔
1975: جاپانی خاتون جنکو تائیبی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
1987: ٹیم انڈیا کے لٹل ماسٹر سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ سنیل گواسکر اپنے ٹیسٹ کریئر کے 214 اننگ میں 10122 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 34 سنچری جبکہ 45 نصف سنچری شامل ہے۔ وہیں گیند بازی میں صرف ایک وکٹ حاصل کیے ہیں۔ سنیل گواسکر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 96 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
2000: روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا فیڈرلسٹس نے نے نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کے معاہدے کی منظوری دی۔
2002: امریکی صحافی ڈینیئل پرل کی لاش پاکستان میں قبرستان سے برآمد ہوئی۔
2007: ہند-پاک جامع مذاکرات کا چوتھا دور راولپنڈی میں شروع ہوا۔
2008: بہار کے وزیر ٹرانسپورٹ رامانند پرتاپ سنگھ نے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
2008: طالبان شدت پسندوں نے پاکستان کے سفیر طارق عزیز الدین کو رہا کر دیا۔
2010: ہندوستانی باکسروں نے کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے تمام چھ گولڈ میڈل جیتے۔
2010: ملک کے قدیم روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دیتے ہوئے، پنجاب حکومت نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
یو این آئی