ملکی اور عالمی تاریخ میں 3 مئی کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:
1616 - فرانس کی خانہ جنگی لونڈو معاہدے کے بعد ختم ہوگئی۔
1660 - سویڈن، پولینڈ اور آسٹریا نے اولیوا امن معاہدے پر دستخط کیے۔
1764 - انگریزوں نے بنگال کے نواب میر قاسم کو شکست دی۔
1765 - پہلا امریکی میڈیکل کالج فلاڈیلفیا میں کھلا۔
1830 - دنیا میں بھاپ انجن سے چلنے والی پہلی باقاعدہ مسافر ٹرین کا آغاز ہوا۔
1837 - یونان میں ایتھنز یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1845 - چین کے شہر کینٹن میں تھیٹر میں لگنے والی آگ میں 1600 افراد ہلاک ہوگئے۔
1896 - ہندوستان کے قوم پرست، سیاستدان، سفارتکار اور ہندوستان کے سابق وزیر دفاع وی کے کرشنا مینن کی پیدائش۔
1913 - پہلی ہندوستانی فیچر فلم ’راجہ ہریش چندر‘ جاری۔
1919 - امریکہ میں پہلی مسافر بردار پرواز نیویارک اور اٹلانٹک سٹی کے درمیان چلائی گئی۔
1939 - فارورڈ بلاک کو نیتا جی سبھاش بوس نے قائم کیا۔
1945 - مشہور جرمن طبیعیات دان وارنر ہائزن برگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
1961 - کمانڈر ایلن شیپرڈ خلاء میں جانے والا پہلا امریکی مسافر بن گیا۔
1965 - کمبوڈیا نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے۔
1969 - ہندوستان کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کا انتقال ۔
1993 - اقوام متحدہ نے ’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘ کے دن کا اعلان کیا۔
1998 - یوروپی رہنماؤں کا ’یورو‘ کو یوروپی کرنسی کے طور پر قبول کرنے کا تاریخی فیصلہ۔
2002 - امریکی میڈیا نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کو ’شرمناک ریفرنڈم‘ قرار دیا۔
2003 - آسٹریلیا کے اسٹیو وا ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
2006 - پاکستان اور ایران نے باہمی گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کئے جس مقصد سے ہندوستان کو تینوں ممالک کے گیس پائپ لائن منصوبے سے الگ کرنا ہے۔
2008 - ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کو برطانیہ میں کوئلے کی کانکنی کا پہلا لائسنس ملا۔
2013 - تقریباً 160 ملین سال پرانے ڈائناسور کے باقیات چین میں پائے گئے۔
2016 - کینیڈا کے البرٹا میں بڑے پیمانے پر لگی آگ کی وجہ سے تقریبا 80،000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔