نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں تین اپریل کے کچھ اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔
1680: مغربی بھارت میں مراٹھا حکومت کی بنیاد رکھنے والے چھترپتی شیواجی کا رائے گڑھ میں انتقال ہوا۔
1856: یونان کے روڈوس جزیرے کے ایک چرچ میں ہوئے دھماکے میں چار ہزار لوگوں کی موت ہوئی ۔
1903: سماجی مصلح اور مجاہد آزادی کملا دیوی چٹوپادھیائے کا جنم ہوا۔
1914: بھارت کے پہلے فیلڈ مارشل (ایس ایچ ایف جے) مانک شا کا جنم ہوا۔
1933: دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے اوپر پہلی بار کسی طیارے نے پرواز کی۔
1942: دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوجیوں نے امریکہ پر حملہ کیا۔
1949: امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے شمالی اٹلانٹک معاہدے پر دستخط کئے۔
1984: اسکواڈرن لیڈر راکیش شرما خلائی گاڑی سیوز ٹی۔11 سے خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز بنے۔
1987: ہندی کے معروف ادیب ایس ایچ واتسائن اگئے کا انتقال ہوا۔
1996: امریکی وزیر تجارت رونالڈ براؤن کی طیارہ حادثہ میں موت ہوئی۔
1999: بھارت نے اپنے پہلے مواصلاتی سیٹیلائٹ انسیٹ۔ 1 ای کا تجربہ کیا۔
2012۔ روسی راجدھانی ماسکو میں زبردست آتشزدگی میں 17 غیر ملکی مزدوروں کی موت ہوئی۔
2013: افغانستان کے فرح میں ایک خودکش بم دھماکے میں 46 لوگ مارے گئے اور 100 دیگر زخمی ہوئے۔
2013: ارجنٹینا میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔
2016: کولکاتا کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹونٹی۔20 عالمی کپ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں : Today in History آج ہی کے دن بھارت نے سری لنکا کو ہراکر کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تھا
یو این آئی