نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 27 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1797 - اردو فارسی کے مشہور شاعر مرزا غالب کی پیدائش۔
1861 - کلکتہ (اب کولکتہ) میں پہلی بار چائے کی عوامی نیلامی ہوئی۔
1911 - انڈین نیشنل کانگریس کے کلکتہ (اب کولکتہ) اجلاس کے دوران پہلی بار قومی ترانہ'جن گن من' گایا گیا۔
1934 - شاہ فارس نے فارس کا نام بدل کر ایران رکھنے کا اعلان کیا۔
1937 - بھارتی سیاست دان اور ہندی مصنف شنکر دیال سنگھ کی پیدائش۔
1939 - ترکی میں زلزلے سے تقریباً چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1942 - ایک بھارتی سپاہی پرم ویر چکر سے نوازا گیا اور آج کے دن لانس نائک البرٹ ایکا کی پیدائش ہوئی
1945 - عالمی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ورلڈ بینک کا قیام عمل میں آیا۔
1949 - ہالینڈ نے سرکاری طور پر انڈونیشیا کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1960 - فرانس نے ایٹمی تجربہ کیا۔
1961 - بیلجیئم اور کانگو کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔
1965 - بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی پیدائش۔
1968 - اپالو 8، چاند کے گرد چکر لگانے والا پہلا انسان بردار مشن، بحر الکاہل میں اترا۔
1972 - شمالی کوریا میں نیا آئین نافذ ہوا۔
1975 - جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں واقع چاسنالہ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 372 لوگوں کی موت ہو گئی۔
1979 - سوویت فوج نے افغانستان پر حملہ کیا۔
2001 - امریکہ اور روس پاک بھارت جنگ روکنے کے لیے سرگرم۔ لشکر طیبہ نے عبدالواحد کشمیری کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
2002 - 'ایو' نامی پہلا انسانی کلون امریکہ میں پیدا ہوا۔
2004 - بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
2007 - پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
2008 - تارے زمین پر نے شانتارام ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا۔
2013 - مشہور بالی ووڈ اداکار فاروق شیخ کا انتقال۔
2020 - معروف رقص کے تاریخ دان اسکالر اور نقاد سنیل ٹھاکر کا انتقال۔
یو این آئی