نئی دہلی: بھارتی اور دنیا کی تاریخ میں 23 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1465 - وجے نگر کے حکمران ویروپاکشا دوئم کو احمد نگر، بیدر، بیجاپور اور گولکنڈہ کی مشترکہ افواج نے تیلی کوٹا کی لڑائی میں شکست دی۔
1672 - ماہر فلکیات جیوانی کیسینی نے زحل (سیٹرن) کے سیٹلائٹ 'ریا' کو دریافت کیا۔
1894 - رابندر ناتھ ٹیگور نے مغربی بنگال میں شانتی نکیتن میں پوس میلے کا افتتاح کیا۔
1901 - شانتی نکیتن میں برہمچاریہ آشرم کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
1902 - بھارت کے ساتویں وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
1912 - نئی دہلی کو ملک کا دارالحکومت قرار دینے کے لیے وائسرائے لارڈ ہارڈنگ دوئم ہاتھی پر بیٹھ کر شہر میں داخل ہوئے لیکن اس دوران وہ ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گئے۔
1914 - پہلی جنگ عظیم: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوجیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچیں۔
1921 - وشو بھارتی یونیورسٹی کا افتتاح ہوا۔
1922 - بی بی سی ریڈیو نے یومیہ خبروں کی نشریات کا آغاز کیا۔
1926 - آریہ سماج کے مہم جو اور اسکالر سوامی شردھانند کا قتل۔
1968 - ملک کے پہلے موسمیاتی راکٹ 'مینکا' کا کامیاب لانچ۔
1976 - ماریشس میں سر شیو ساگر رام غلام کے ذریعہ حکومت کی تشکیل۔
1969 - چاند سے لائے گئے پتھروں کو دارالحکومت میں منعقدہ ایک نمائش میں رکھا گیا۔
1995 - ہریانہ کے علاقے منڈی ڈبوالی میں واقع ایک اسکول میں ایک پروگرام کے دوران آگ لگنے سے 360 افراد ہلاک ہوئے۔
2000 - نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی خواتین کرکٹ کا خطاب جیتا۔
2002 - فلسطین کے انتخابات اسرائیلی فوج کے ہٹنے تک ملتوی کر دیے گئے۔
2003 - اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔
2007 - پاکستان میں نافذ ایمرجنسی کو وہاں کی عدالت نے صحیح ٹھہرایا۔
2008 - ورلڈ بینک نے سافٹ ویئر کمپنی ستیم پر پابندی لگا دی۔
2019 - دہلی کے کراڑی میں تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
2019 - سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔
یو این آئی