نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 27 اگست کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں:۔
1604- امرتسر کے گولڈن مندر میں گرو گرنتھ صاحب رکھی گئی۔
1781- میسور کے حکمراں حیدر علی نے پالی لور میں برطانوی فوجوں سے جنگ کی۔
1859 - ٹاٹا اسٹیل کی بنیاد رکھنے والے دوراب جی ٹاٹا کی پیدائش۔
1870 - بھارت کی پہلی مزدور تنظیم شرم جیوی سنگھ قائم ہوئی۔
1881 ۔ امریکہ کے فلورش میں طوفان سے تقریباً 700 افراد کی موت۔
1907 - کرکٹ کے مشہور بلے باز سر ڈان جارج بریڈ مین کی پیدائش ہوئی۔
1916 ۔ رومانیہ نے آسٹریا اور ہنگری کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1939- جیٹ ایندھن والے دنیا کے پہلے طیارہ نے جرمنی سے پرواز بھری۔
1976 -بھارتی فوج کی پہلی خاتون میجر جنرل جیالی رام ملٹری نرسنگ سروس کی ڈائرکٹر مقرر کی گئیں۔
1979 -برطانوی رہنما، بحریہ کے سربراہ اور ہندستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا انتقال ہوا۔
1982 -ماں آنند مئی کا انتقال ہوا۔
1982 ۔خلائی شٹل سویوز ٹی۔7 زمین پر واپس آیا۔
1983۔ ہیتی میں آئین نافذ ہوا۔
1983۔ امریکہ نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1984 ۔ سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے زیرزمین نیوکلیائی تْجربہ کیا۔
1990 - واشنگٹن میں واقع عراقی سفارت خانہ کے 55 میں سے 36 اہلکاروں کو امریکہ نے ملک بدر کیا۔
1991 - مالدوا نے سوویت یونین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
1999 - سونل بنرجی بھارت کی پہلی خاتون میرین انجنئر بنیں۔
2003- 60 ہزار برسوں کے بعد مریخ زمین کے سب سے نزدیک پہنچا۔
2006 - بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرپٹ کے مصنف رشی کیش مکھرجی کا انتقال۔
2008۔ اوبامہ امریکی صدارتی عہدہ کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزد ہونے والے پہلے افریقی نژاد امریکی بنے۔
2013- اتر پردیش کے مظفرنگر میں دو مذہبی گروپوں کے درمیان فسادات بھڑکے۔
یو این آئی